data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان نے مصنوعی ذہانت کی مالک کمپنیوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے اے آئی ٹولز کو بغیر کسی بڑی پابندی کے خفیہ قرار دیے گئے نیٹ ورکس پر فراہم کریں۔ عام طور پر یہ کمپنیاں اپنے صارفین پر کئی طرح کی حدود اور پابندیاں عائد کرتی ہیں۔ وائٹ ہاؤس میں منعقد ایک تقریب کے دوران پینٹاگان کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر، امیل مائیکل نے ٹیکنالوجی کے شعبے کے اعلیٰ حکام کو بتایا کہ فوج کا مقصد اے آئی ماڈلز کو حساس اور خفیہ نیٹ ورکس پر مہیا کرنا ہے۔ یہ نیٹ ورکس حساس نوعیت کے کاموں، جیسے فوجی مشن کی منصوبہ بندی یا ہتھیاروں کی رہنمائی کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پینٹاگان اے آئی کی جدید صلاحیتوں کو درجہ بندی کی تمام سطحوں پر نافذ کرنے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ فوجی حکام معلومات کے تجزیے اور بہتر فیصلے کرنے کے لیے اے آئی کی قوت سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔اگرچہ یہ ٹولز بہت طاقتور ہیں، لیکن یہ غلطیاں بھی کر سکتے ہیں یا ایسی معلومات گھڑ سکتے ہیں جو بظاہر درست معلوم ہوتی ہیں۔ محققین نے خبردارکیا ہے کہ خفیہ ماحول میں ایسی غلطیوں کے نتائج مہلک ہو سکتے ہیں۔ زیادہ تر اے آئی ٹولز فی الحال غیر خفیہ نیٹ ورکس پر دستیاب ہیں جو صرف انتظامی کاموں کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔اس وقت صرف ایک کمپنی اینتھراپک تھرڈ پارٹی کے ذریعے خفیہ ماحول میں دستیاب ہے، لیکن امریکی حکومت اب بھی کمپنی کی استعمال کی پالیسیوں کی پابند ہے۔ اے آئی کمپنیوں نے اپنے ٹولز کے خطرات کم کرنے کے لیے حفاظتی نظام بنائے ہیں، لیکن پینٹاگان کے حکام ان پابندیوں پر عدم اطمینان کا اظہار کر رہے ہیں۔ ان کا موقف ہے کہ جب تک یہ ٹولز امریکی قانون کے مطابق ہیں، انہیں استعمال کرنے کی مکمل آزادی ہونی چاہیے۔ یہ اقدام پینٹاگان اور بڑی کمپنیوں کے درمیان جاری ان مذاکرات کا حصہ ہے کہ مستقبل کے میدانِ جنگ میں، جہاں ڈرون گول، روبوٹس اور سائبر حملوں کا غلبہ ہوگا، وہاں اے آئی کا استعمال کیسے کیا جائے۔ امیل مائیکل کے بیان سے اس بحث میں شدت آنے کا امکان ہے کہ آیا فوج کو بغیر کسی پابندی کے اے آئی استعمال کرنے کی اجازت ہونی چاہیے یا کمپنیوں کو اپنے ٹولز کے استعمال کی حد مقرر کرنے کا حق حاصل ہونا چاہیے۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: یہ نیٹ ورکس اے ا ئی کے لیے

پڑھیں:

صدر زرداری کی اٹلی کے صدر ور عوام کو یومِ جمہوریہ پر مبارکباد

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2026ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے اٹلی کے صدر سرجیو میتاریلا اور اٹلی کے عوام کو یومِ جمہوریہ پر مبارکباد دیتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ آنے والے برسوں میں پاکستان اور اٹلی کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ اپنے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو کہ باہمی اعتماد، تعاون اور امن و خوشحالی کے لیے مشترکہ عزم پر مبنی ہیں۔

انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ آنے والے برسوں میں یہ دوطرفہ تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے روابط کو بہت اہمیت دیتا ہے اور بین الاقوامی تعاون، مذاکرات اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے یورپی یونین میں اٹلی کے تعمیری کردار کو انتہائی سراہتا ہے۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • فراہمی آب کا ’کے فور منصوبہ‘ مزید تاخیر کا شکار، 2029ء تک مکمل ہونے کا امکان
  • مئی ، 3161 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، مجموعی تعداد 297,239 ہو گئی، ایس ای سی پی
  • پاکستان میں گزشتہ ماہ 3161 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، مجموعی تعداد 2 لاکھ 97 ہزار سے متجاوز
  • کے فور منصوبہ مزید تاخیر کا شکار، 2029 تک مکمل ہونے کا امکان
  • والدین کے لیے بڑی راحت، اب بچے فیس بک، انسٹاگرام استعمال نہیں کر سکیں گے
  • بحرین نے اپنے شہریوں کو ایران اور عراق کے سفر سے روک دیا
  • پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع
  • رکشہ ڈرائیور نے چالان ہونے پر رکشے کو آگ لگا دی
  • صدر زرداری کی اٹلی کے صدر ور عوام کو یومِ جمہوریہ پر مبارکباد
  • باپ اپنے نابالغ بچے کے نان و نفقہ کی ذمہ داری سے بری الذمہ نہیں ہو سکتا ،لاہور ہائیکورٹ