ورلڈ کپ ٹی 20: کولمبو میں 5 ایشیائی بورڈ سربراہان کی مشترکہ بیٹھک طے
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے متوقع مقابلے سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے خطے میں بڑھتی کشیدگی کم کرنے کے لیے اہم سفارتی اقدام اٹھا لیا ہے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام نے تصدیق کی ہے کہ 15 فروری کو ہونے والے ہائی پروفائل میچ سے پہلے ایشیا کے 5 بڑے کرکٹ بورڈز کے سربراہان کو کولمبو میں مدعو کیا گیا ہے، جہاں ایک باضابطہ اجلاس منعقد ہوگا۔
اطلاعات کے مطابق اس نشست میں پاکستان، بھارت، بنگلادیش، سری لنکا اور افغانستان کے کرکٹ سربراہان شریک ہوں گے اور انہیں میچ کے دوران پویلین میں بھی ایک ساتھ بیٹھایا جائے گا۔
اس اقدام کا مقصد محض رسمی ملاقات نہیں بلکہ باہمی اعتماد کی بحالی اور حالیہ تناؤ کو کم کرنا ہے، جو ورلڈکپ سے قبل عالمی کرکٹ ماحول پر اثرانداز ہو رہا تھا۔
امین الاسلام کے مطابق آئی سی سی چاہتی ہے کہ 15 فروری سے پہلے بامعنی گفتگو کے ذریعے اختلافات کم کیے جائیں تاکہ کھیل کو سیاست سے بالاتر رکھا جا سکے۔
کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پیش رفت نہ صرف پاک بھارت میچ کے تناظر میں اہم ہے بلکہ ایشیائی کرکٹ کے مستقبل کے لیے بھی مثبت اشارہ سمجھی جا رہی ہے۔ شائقین کی نظریں اب صرف میدان پر نہیں بلکہ اس اہم سفارتی بیٹھک کے نتائج پر بھی مرکوز ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد ان کے ذخائر 5 ارب 41 کروڑ ڈالر رہ گئے۔