بی این پی کی دو تہائی اکثریت، بنگلادیش کی سیاست میں بڑا موڑ
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بنگلادیش کے 13ویں پارلیمانی انتخابات میں غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق Tarique Rahman کی قیادت میں Bangladesh Nationalist Party (بی این پی) اور اس کی اتحادی جماعتوں نے واضح برتری حاصل کر لی ہے۔
اب تک موصولہ نتائج کے مطابق بی این پی اتحاد نے 299 میں سے 209 نشستیں جیت لی ہیں، جبکہ بی این پی اکیلے 151 نشستوں پر کامیاب ہوئی ہے۔ طارق رحمان ڈھاکا اور بوگرہ دونوں نشستوں پر کامیاب قرار پائے۔
بنگلادیشی میڈیا کے مطابق Bangladesh Jamaat-e-Islami اور اس کے اتحادیوں نے 70 نشستیں حاصل کیں۔ جین زی کی نیشنل سیٹیزن پارٹی، جو جماعت اسلامی کے ساتھ اتحاد میں شامل ہے، 5 نشستیں جیتنے میں کامیاب رہی۔
بی این پی کے سربراہ طارق رحمان نے کہا کہ امن و امان کی بحالی اولین ترجیح ہوگی تاکہ عوام خود کو محفوظ محسوس کریں۔ انہوں نے خواتین کی فلاح پر خصوصی توجہ دینے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جن جماعتوں کے ساتھ مل کر تحریک چلائی، انہی کے ساتھ مل کر حکومت بھی چلائی جائے گی۔ انہوں نے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ جشن یا ریلیوں سے گریز کریں اور خصوصی دعاؤں میں شریک ہوں۔
ادھر جماعت اسلامی کے شفیق الرحمان نے بعض حلقوں میں نتائج کے اجرا میں تاخیر پر الیکشن کمیشن پر تنقید کی اور کہا کہ سرکاری نتائج کے بعد ردعمل دیا جائے گا، تاہم مخالفت برائے مخالفت نہیں کی جائے گی بلکہ عوامی مفاد میں تعمیری سیاست کی جائے گی۔
دوسری جانب عام انتخابات کے ساتھ قومی ریفرنڈم بھی کرایا گیا۔ ڈھاکا سے موصولہ نتائج کے مطابق 73 فیصد ووٹرز نے آئینی اصلاحات کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ ریفرنڈم میں عوام کو ہاں یا نہیں کا انتخاب کرنا تھا اور اس کے ذریعے ملک کے مستقبل کے سیاسی و آئینی ڈھانچے کے تعین کے لیے تجاویز طلب کی گئی ہیں، جن میں جولائی نیشنل چارٹر کے تحت وسیع آئینی اصلاحات شامل ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بی این پی کے مطابق نتائج کے کے ساتھ
پڑھیں:
فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں وزیراعظم نے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے بزدلانہ حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی۔
وزیراعظم نے محمد بن سلمان سے گفتگو میں کہا کہ ایسے اقدامات قطعی ناقابلِ قبول ہیں، یہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں، ایسے اقدامات جہاز رانی اور تجارتی نقل و حمل کی آزادی کے لیے خطرہ ہیں اور ایسے اقدامات علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
وزیراعظم نے برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے مملکت سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت اور خوشحالی کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان امن وسلامتی اور استحکام کے لیے مملکت و عالمی برادری کےساتھ تعاون جاری رکھے گا، پاکستان بحیرہ احمر، آبنائےہرمز اور سمندری تجارت کی بلاتعطل روانی کے لیے قریبی تعاون جاری رکھے گا۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
وزیراعظم نےخادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان کے لیے نیک خواہشات اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا جب کہ اس موقع پر سعودی ولی عہد نے پاکستان کی مستقل حمایت اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کو سراہا۔
مزید :