خبردار! ہیئر اسٹائلنگ کے دوران زہریلے اجزا سرطان کا سبب بن سکتے ہیں
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بالوں کو گھنا اور دلکش بنانے کے لیے استعمال ہونے والی ہیئر ایکسٹینشنز کے بارے میں نئی سائنسی تحقیق نے تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ مارکیٹ میں دستیاب متعدد مصنوعات میں سرطان پیدا کرنے والے اور ہارمونز کو متاثر کرنے والے کیمیکلز موجود ہیں۔
امریکی ریاست میساچوسیٹس کے سائلنٹ اسپرنگ انسٹیٹیوٹ کی تحقیق میں آن لائن فروخت ہونے والی 43 معروف مصنوعات کا تجزیہ کیا گیا، جس میں فلیم ریٹارڈنٹس، فیتھالیٹس، کیڑے مار ادویات، اسٹائرین، ٹیٹراکلوروایتھین اور آرگینو ٹنز جیسے مضر مادوں کے آثار پائے گئے۔
ماضی کی تحقیقات کے مطابق یہ اجزا کینسر، مدافعتی نظام کی کمزوری اور نشوونما کے مسائل سے جڑے ہوئے ہیں۔
تحقیقی ٹیم کی سربراہ ڈاکٹر الیسیا فرینکلن کا کہنا ہے کہ صارفین کو اکثر ان کیمیکلز کے بارے میں مکمل آگاہی نہیں دی جاتی، حالانکہ یہ فائبرز براہ راست سر اور گردن کے قریب ہوتے ہیں۔ جب انہیں گرم کر کے اسٹائل کیا جاتا ہے تو زہریلے اجزا فضا میں شامل ہو کر سانس کے ذریعے جسم میں داخل ہو سکتے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ عالمی سطح پر کئی معروف شخصیات بھی ہیئر ایکسٹینشنز استعمال کرتی ہیں، جس سے ان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے، تاہم ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ خوبصورتی کی خاطر صحت کو خطرے میں ڈالنا دانشمندی نہیں اور صارفین کو مصنوعات کے اجزا جانچنے اور محتاط انتخاب کرنے کی ضرورت ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
سٹی 42: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا،
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ شہریوں نے قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔ حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔
شہری کا کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت حکومت روزانہ پیٹرول کی قیمت بڑھا رہی ہے۔کمی پیسوں میں کی جاتی ہے جبکہ اضافہ بھاری کیا جاتا ہے۔پیٹرول کی اضافی قیمت کی وجہ روز مرہ زندگی بری طرح متاثر ہوکررہ گئی ہے، ہیجانی سی کیفیت ہوتی ہے کہ آج حکومت پیٹرول کتنا مہنگا کرے گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی روزانہ کی بنیاد پر اضافے نے نفسیاتی اور ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے ۔ غریب شہریوں کو تنخواہ ماہانہ ملتی ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی سارے بجٹ کو ہلا دیتی ہے ۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور دیگر اخراجات میں بھی اضافہ ہوجاتاہے ۔ حکومت کو اپنے فیصلے پر غور کرنا چاہیے ۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ