سینئر سیاستدان اور سابق رکنِ پنجاب اسمبلی زعیم قادری انتقال کر گئے
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر سیاستدان اور سابق رکنِ پنجاب اسمبلی زعیم قادری انتقال کر گئے۔
رپورٹس کے مطابق وہ گزشتہ 3 روز سے دل کے عارضے کے باعث نجی ہسپتال میں زیرِ علاج تھے، تاہم طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکے۔
ان کے انتقال کے باعث سیاسی حلقوں اور کارکنوں میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر دوڑ گئی۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ آج شام نمازِ مغرب کے بعد لاہور میں لارنس روڈ کے علاقے میں ادا کی جائے گی۔
یاد رہے کہ زعیم قادری کا شمار ملک کے متحرک اور واضح مؤقف رکھنے والے سیاستدانوں میں ہوتا تھا، وہ پاکستان مسلم لیگ ن سے وابستہ رہے اور پنجاب اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے عوامی مسائل کو بھرپور انداز میں اجاگر کرتے رہے، ان کی گفتگو، سیاسی بصیرت اور عوامی رابطہ مہم نے انہیں عوام میں خاص مقام دلایا۔
یو اے ای نے پاکستان کی قرض واپسی کی مدت میں مزید 2 ماہ کی توسیع کردی
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔