نیتن یاہو کو کرپشن کیس میں معافی ملنی چاہیے: امریکی صدر
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT
نیتن یاہو کو کرپشن کیس میں معافی ملنی چاہیے: امریکی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2026 سب نیوز
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرپشن کیس میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو معافی دینے کا مطالبہ کردیا۔
امریکی صدر نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو کرپشن کیس میں معافی ملنی چاہیے، نیتن یاہو کو معافی نہ دینا شرمناک ہے۔
امریکی صدر نے اسرائیلی صدرپر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی عوام کو اپنے صدر کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے۔
امریکی صدر کے بیان پر اسرائیلی صدر نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو کی معافی کی درخواست زیر غور ہے، انہوں نے واضح کیا کہ نیتن یاہو کو معافی دینے کا فیصلہ بیرونی یا اندرونی دباؤ کے بغیر کیا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرافغانستان اپنی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے استعمال سے روکے: عاصم افتخار افغانستان اپنی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے استعمال سے روکے: عاصم افتخار بنگلادیش انتخابات: بی این پی دو تہائی اکثریت کے ساتھ 209 نشستیں جیتنے میں کامیاب، جماعت اسلامی اتحاد 68 سیٹوں تک محدود بنگلہ دیش انتخابات، ابتدائی نتائج میں بی این پی کی 65نشستوں پر برتری عمران خان کی ایک آنکھ ضائع ہونے کا خدشہ ہے، شوکت یوسفزئی پی ٹی آئی نے عمران خان کی صحت سے متعلق احتجاج کی کال دے دی عمران خان کو جیل میں کیا سہولیات دستیاب ہیں؟ تفصیلی رپورٹ سامنے آ گئیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کرپشن کیس میں نیتن یاہو کو امریکی صدر
پڑھیں:
جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
تہران:ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ممکنہ نئی فوجی کارروائی کے اشاروں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی غیر ذمہ دارانہ عسکری اقدام کے نتائج امریکا کے لیے انتہائی مہنگے ثابت ہوں گے۔
ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ امریکی انتظامیہ کے بعض بااثر حلقے زمینی حقائق کو نظر انداز کر رہے ہیں اور ان کی توجہ خطے کی موجودہ صورتحال کے بجائے 2028 کے صدارتی انتخابات پر مرکوز دکھائی دیتی ہے۔
مزید پڑھیںمشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل
انہوں نے کہا کہ واشنگٹن میں موجود کچھ عناصر حقیقت پسندانہ انداز میں حالات کا جائزہ لینے کے بجائے ایسے فیصلوں کی حمایت کر رہے ہیں جو خطے میں مزید کشیدگی کو جنم دے سکتے ہیں۔
ان کے بقول اگر امریکہ نے جذباتی یا غیر دانشمندانہ جارحیت کا راستہ اختیار کیا تو اس کی سیاسی اور سفارتی قیمت صدر ٹرمپ کو خود ادا کرنا پڑ سکتی ہے۔
عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ طاقت کے استعمال یا دھمکیوں سے مسائل حل نہیں ہوں گے بلکہ اس سے خطے کی صورتحال مزید پیچیدہ اور خطرناک ہو جائے گی۔