Islam Times:
2026-07-24@01:22:22 GMT

ہمارے شام میں اب بھی 1 ہزار فوجی موجود ہیں، امریکی عہدیدار

اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT

ہمارے شام میں اب بھی 1 ہزار فوجی موجود ہیں، امریکی عہدیدار

2014ء میں امریكہ نے اُس وقت كی شامی حکومت (بشار الاسد) کی درخواست کے بغیر ہی اپنی فوجیں شام میں داخل کر دیں تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ آج شب ایک امریکی عہدیدار نے خبر دی کہ تقریباً 300 امریکی فوجی، "شام" میں "التنف" فوجی اڈے سے جا چکے ہیں۔ التنف فوجی اڈہ شام سے "اردن" اور "عراق" کی سرحد کے قریب واقع ہے۔ اس عہدیدار نے الجزیرہ سے گفتگو میں كہا كہ اب بھی تقریباً 1 ہزار امریکی فوجی، شمال مشرقی شام کے کئی علاقوں میں موجود ہیں۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اگر حالات مزید سازگار رہے تو مستقبل قریب میں مزید فوجیوں کو شام سے نکال لیں گے۔ اسی حوالے سے قبل ازیں امریکہ کی سینٹرل کمانڈ نے بتایا تھا کہ منگل کے روز منظم طریقے سے امریکی فوجیوں کا شام سے انخلاء وجود میں آیا۔ سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ ہمارا یہ قدم "عزم راسخ" آپریشن کے تحت نئے ٹارگٹ اور حالات پر مبنی منتقلی کا حصہ ہے۔

دوسری جانب ایک شامی سیکورٹی عہدیدار نے نیشنل اخبار کو بتایا کہ امریکی فوجیوں کے انخلاء کے ایک گھنٹے بعد ہی، شام پر قابض باغی فورسز نے مذکورہ اڈے کا کنٹرول سنبھال لیا۔ یاد رہے کہ 2014ء میں امریكہ نے اُس وقت كی شامی حکومت (بشار الاسد) کی باضابطہ درخواست یا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے اجازت لئے بغیر اپنی فوجیں شام میں داخل کی تھیں۔ اس حوالے سے واشنگٹن نے بے بنیاد موقف اپنایا تھا کہ یہ فوجی موجودگی، شام میں داعش کے خلاف عالمی اتحاد کا حصہ ہے۔ تاہم بعد میں پیش آنے والے واقعات بشمول داعش کے موصل پر حملے نے اس دعوے کو مشکوک بنا دیا۔ نیز امریکہ کی داعش کے حوالے سے حمایت بھی کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: امریکی فوجی

پڑھیں:

ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ

سٹی 42 : سیالکوٹ میں  ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا۔ 

   ہیڈ مرالہ میں مجموعی پانی کی آمد 1 لاکھ 95 ہزار 857 کیوسک، ہے ۔دریائے چناب میں اخراج 1 لاکھ 80 ہزار 356 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔ 

جموں توی میں 11 ہزار 868  کیوسک جبکہ مناور توی میں 5 ہزار 747 کیوسک پانی ریکارڈ  کیا گیا ۔ دریائے چناب میں  بہاؤ 1 لاکھ 74 ہزار 441 کیوسک ہے ۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی