ملٹی سٹوری کمرشل عمارتوں کے پلانز کو ریسکیو 1122 کی کلیئرنس سے مشروط کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر لاہور میں بڑھتے ہوئے آگ لگنے کے واقعات کے باعث ملٹی سٹوری کمرشل عمارتوں کے پلانز اب ریسکیو 1122 کی کلیئرنس کے بغیر منظور نہیں ہوں گے۔
نجی ٹیو چینل دنیا نیوز کے مطابق ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ و آرکیٹیکچر ڈائریکٹوریٹ نے بلڈنگ پلانز کی منظوری کیلئے نئے سخت احکامات جاری کردیے ہیں ، جاری کردہ احکامات کے مطابق فائر سیفٹی این او سی لازمی قرار دیدی گئی جبکہ خلاف ورزی پر منظوری نہیں ملے گی۔
احکامات میں بلند و بالا عمارتوں میں بیسمنٹ ریمپ سے متعلق فیصلہ کے مطابق بیسمنٹ کیلئے انٹری و ایگزٹ ریمپ کے تین آپشنز متعارف کرائے گئے ہیں جن میں فرنٹ سائیڈ سے سنگل یا علیحدہ انٹری ہو گی جبکہ ایگزٹ ریمپ کی اجازت بھی دی گئی ہے۔
صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
فیصلہ میں فرنٹ انٹری، ریئر یا سائیڈ سے ایگزٹ کی اجازت بھی دی گئی ہے تاہم ریئر یا سائیڈ سپیس میں بیسمنٹ ہو تو علیحدہ انٹری اور ایگزٹ ریمپ لازمی قرار دی گئی ہے۔
عمودی عمارتوں میں مکینیکل لفٹس پر واضح ہدایت جاری کی گئی ہے جس میں بیسمنٹ کیلئے مکینیکل لفٹ صرف لازمی ریمپ کے ساتھ اضافی سہولت کے طور پر منظور ہوگی جبکہ صرف لفٹ کے ذریعے بیسمنٹ رسائی کی اجازت نہیں ہوگی۔
احکامات کے مطابق ہر 100 فٹ کے فاصلے پر ایمرجنسی سیڑھیاں لازمی قرار کر دی گئی، ایمرجنسی سٹیئر کیس پلاٹ کے اوپن سائیڈ پر ہوں گے، سنٹر میں بنانے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ سیڑھیاں مکمل طور پر وینٹی لیٹڈ اور براہ راست ایگزٹ کیلئے موزوں ہونی چاہئیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بھارت پر پاکستان کے اسپن اٹیک کا خوف طاری ہونے لگا
فیصلے میں مزید بتاسیا گیا کہ ملٹی سٹوری کمرشل بلڈنگ پلانز ویری فکیشن کیلئے انچارج ریسکیو 1122 کو بھیجے جائیں گے، ریسکیو 1122 کی این او سی کے بغیر منظوری غیر قانونی تصور ہوگی جبکہ تمام افسران و عملے کو سکروٹنی، منظوری اور ریویژن کے دوران سختی سے عملدرآمد کا حکم بھی جاری کر دیا گیا۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ریسکیو 1122 کے مطابق کی اجازت گئی ہے
پڑھیں:
چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
چیک ریپبلک کے مشرقی حصے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چیک وزارتِ دفاع اور فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ بدھ کے روز نامیشت ناد اوسلاوو ایئر فورس بیس پر پیش آیا جو دارالحکومت پراگ سے تقریباً 180 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔
حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر UH-1Y Venom تھا، جس میں مجموعی طور پر 5 فوجی اہلکار سوار تھے۔ حادثے میں ایک اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی فوجی تربیتی سرگرمی کے سلسلے میں پرواز کر رہا تھا، تاہم حکام نے ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے فوج نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہیں۔
چیک حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں، آیا حادثہ تکنیکی خرابی، موسمی حالات یا انسانی غلطی کے باعث پیش آیا۔ تحقیقات کے نتائج سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔