عوام پاکستان پارٹی کے سینئررہنما سید زعیم حسین قادری انتقال کر گئے
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT
عوام پاکستان پارٹی کے سینئررہنما سید زعیم حسین قادری انتقال کر گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2026 سب نیوز
لاہور:(آئی پی ایس) عوام پاکستان پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق رکن پنجاب اسمبلی سید زعیم حسین قادری انتقال کر گئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق وہ آج صبح 4 بجے اسپتال میں اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔
سید زعیم قادری کو عارضہ قلب کے باعث تین روز قبل ڈیفنس کے ایک نجی اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا، جہاں انہیں انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں رکھا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ سید زعیم قادری کی نمازِ جنازہ آج شام بعد از نمازِ مغرب لارنس روڈ پر ادا کی جائے گی۔
مرحوم سید زعیم حسین قادری مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اور پنجاب حکومت کے ترجمان بھی رہ چکے تھے۔ وہ حالیہ عرصے میں عوام پاکستان پارٹی پنجاب کے ترجمان کے فرائض انجام دے رہے تھے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سینیئر سیاستدان زعیم قادری کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبریو اے ای نے پاکستان کی قرض واپسی کی مدت میں مزید 2 ماہ کی توسیع کردی یو اے ای نے پاکستان کی قرض واپسی کی مدت میں مزید 2 ماہ کی توسیع کردی عمران خان کی بینائی متاثر ہونے کی خبریں پریشان کن ہیں، انکے اہلخانہ کو ملاقات کی اجازت دی جائے، خواجہ سعد رفیق نیتن یاہو کو کرپشن کیس میں معافی ملنی چاہیے: امریکی صدر افغانستان اپنی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے استعمال سے روکے: عاصم افتخار بنگلادیش انتخابات: بی این پی دو تہائی اکثریت کے ساتھ 209 نشستیں جیتنے میں کامیاب، جماعت اسلامی اتحاد 68 سیٹوں تک محدود بنگلہ دیش انتخابات، ابتدائی نتائج میں بی این پی کی 65نشستوں پر برتریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: عوام پاکستان پارٹی
پڑھیں:
حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 جولائی 2026ء ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔(جاری ہے)
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 کے بعد ایک دن کیلئے ہوگا۔ یاد رہے وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے روزانہ قیمتوں کے تعین کا نیا نظام منظور کر لیا جس کے تحت اوگرا اب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں گزشتہ سات کاروباری دن کی اوسط عالمی قیمت کے مطابق ہوں گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے حساب سے کیا جائے گا۔ قیمتوں کے اعلان کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری درکار نہیں ہوگی جبکہ اوگرا بغیر وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے قیمتوں کا اعلان کرے گا۔