بھارت میں نوجوانوں کا انوکھا تجربہ، روبوٹ سے بھیک منگوا دی
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں چند نوجوانوں کی جانب سے کیا گیا ایک منفرد اور مزاحیہ تجربہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا، جس میں ایک روبوٹ کو سڑکوں پر بھیک مانگتے دیکھا جا سکتا ہے۔
نوجوانوں نے خود تیار کردہ روبوٹ کو عوامی مقام پر لے جا کر لوگوں کے سامنے کھڑا کر دیا اور اسے پروگرامنگ کے ذریعے راہگیروں سے بھیک مانگنے کا ٹاسک دیا، اچانک سڑک پر ایک روبوٹ کو بھیک مانگتے دیکھ کر شہری حیران رہ گئے جبکہ متعدد افراد اس دلچسپ منظر کو اپنے موبائل فون کیمروں میں محفوظ کرتے دکھائی دیے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ روبوٹ راہگیروں کے قریب جا کر مخصوص جملے ادا کرتا ہے، جس پر کچھ افراد مسکراتے اور کچھ حیرت کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر دلچسپ اور طنزیہ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ انسانوں کی بے روزگاری کے بعد اب روبوٹ کی بے روزگاری کا بھی تجربہ شروع ہو گیا ہے جبکہ دیگر نے اسے ٹیکنالوجی اور معاشرتی مسائل پر ایک طنزیہ عکاسی قرار دیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور نگرانی کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔
ڈرون مانیٹرنگ کے دوران جھنگ کے تریموں بیراج میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال، پانی کی آمد اور دریائی کناروں پر کٹاؤ کا جائزہ لیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا۔
سرگودھا میں دریائے چناب پر واقع طالب والا پل، خانیوال میں ہیڈ سدھنائی بیراج اور ہیڈ ورکس، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں رسول بیراج پر بھی ڈرون سرویلنس کے ذریعے پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی گئی۔ حکام کے مطابق ساہیوال کے علاقے کتب شہانہ کے قریب نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سیالکوٹ کے ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔