WE News:
2026-07-23@23:37:37 GMT

زعیم حسین قادری کیوں یاد رکھے جائیں گے؟

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT

زعیم حسین قادری کیوں یاد رکھے جائیں گے؟

پاکستان کی سیاست کا ایک توانا اور بے باک نام زعیم حسین قادری آج لاہورمیں انتقال کر گئے، وہ دل کے عارضے کے باعث زیرِ علاج تھے تاہم جانبر نہ ہو سکے۔

ان کے انتقال کی خبر نے سیاسی حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کی فضا پیدا کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: عوام پاکستان پارٹی کے سینیئر رہنما سید زعیم حسین قادری انتقال کر گئے

زعیم قادری کا تعلق لاہور سے تھا اور وہ پیشے کے اعتبار سے وکیل تھے، عملی سیاست میں آنے کے بعد وہ صوبہ پنجاب کی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور 2008 سے 2018 تک عوام کی نمائندگی کرتے رہے، وہ ایک فعال، متحرک اور جارحانہ اندازِ سیاست کے باعث جلد نمایاں ہو گئے۔

وہ طویل عرصے تک پاکستان مسلم لیگ (ن)سے وابستہ رہے اور پارٹی کے ترجمان کے طور پر بھی خدمات انجام دیتے رہے۔

انا للہ و انا الیہ راجعون ۔ مسلم لیگ ن کے سابق رہنما اور عوام پاکستان پارٹی کے رہنما زعیم قادری نہیں رہے۔ میں کیولری گراؤنڈ لاہور میں گیارہ سال ان کے محلے دار رہا ۔ وہ ایچ کے بی والی گلی میں رہتے تھے۔ نیوز چینل انٹرایکشن کے علاوہ ان سے اکثر خالد مسجد اور آفس آتے جاتے ملاقات ہوتی…

— Tariq Mateen (@tariqmateen) February 13, 2026

اس دوران انہوں نے حکومتی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ پارٹی کے مؤقف کو عوامی سطح پر بھرپور انداز میں پیش کیا۔

سیاسی میدان میں وہ اپنی دو ٹوک گفتگو اور واضح مؤقف کے باعث جانے جاتے تھے، 2018 میں پارٹی قیادت سے اختلافات کے بعد انہوں نے ن لیگ چھوڑ دی تھی۔

اس دوران ان کے بیانات اور سیاسی مؤقف نے خاصی توجہ حاصل کی۔

مزید پڑھیں: زعیم قادری عید کے بعد شاہد خاقان عباسی کی پارٹی میں شامل ہوں گے

اگست 2024 کو ایک گفتگو میں انہوں نے پارٹی قیادت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے ن لیگ کو نقصان پہنچایا جبکہ نواز شریف کے ساتھ بھی اندرونی طور پر زیادتی ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ حالیہ انتخابات میں لاہور سے ن لیگ ایک بھی نشست جیتنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

ان کے مطابق زیادہ ووٹ پاکستان تحریک انصاف کو ملے، لیکن حکومت ن لیگ نے بنالی، جو ان کے بقول حقیقی عوامی مینڈیٹ کی عکاس نہیں تھی۔

فوجی آمر جنرل پرویز مشرف کے دور میں بحالی جمہوریت کی جدوجہد کرنے والے سید زعیم قادری چل بسے ، وہ عام زندگی میں بھی کسی سے مرعوب نہیں ہوتے تھے ، جو سچ سمجھتے تھے بول دیتے تھے ،درد دل رکھنے والے بہت اچھے انسان تھے ، اللہ پاک انکے درجات بلند فرمائے آمین ???????? pic.

twitter.com/tO6MgQ6zBv

— Gohar Butt (@faheemgohar1) February 13, 2026

زعیم قادری نے کہا تھا کہ اگر حکومت کو مکمل عوامی تائید حاصل نہیں تو اسے اقتدار چھوڑ دینا چاہیے۔

ان کی سیاسی زندگی نشیب و فراز سے بھرپور رہی۔

وہ ایک سرگرم مقرر، میڈیا پر توانا آواز اور پارٹی مؤقف کے بھرپور دفاع کے لیے مشہور رہے، ان کے انتقال سے پنجاب کی سیاست کا ایک بے باک باب بند ہو گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انتخابات تحریک انصاف زعیم قادری شہباز شریف عوامی مینڈیٹ لاہور مسلم لیگ ن نواز شریف ووٹ

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: انتخابات تحریک انصاف شہباز شریف عوامی مینڈیٹ لاہور مسلم لیگ ن نواز شریف ووٹ پارٹی کے

پڑھیں:

25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر

سٹی 42:  25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل  ہوگیا ۔

صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر  نے  میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں  ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران  صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا  کیک کاٹیں گے۔

25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار