شیخ حسینہ واجد کا تختہ الٹنے والے نوجوانوں کی جماعت نیشنل سٹیزن پارٹی (این سی پی) نے متعدد حلقوں میں ووٹوں کی گنتی میں بڑے پیمانے پر تضادات کا الزام عائد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف بنگلہ دیش سے مطالبہ کیا ہے کہ حتمی نتائج جاری کرنے سے قبل متنازع نشستوں کا ازسرِنو جائزہ لیا جائے۔

’11 جماعتی اتحاد کے سرکردہ امیدواروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے‘

این سی پی کے ترجمان آصف محمود شوجیب بھویائیں نے بنگلا موٹر میں قائم پارٹی کے عارضی مرکزی دفتر میں رات تقریباً 2 بجے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انہیں واضح شواہد ملے ہیں کہ نتائج میں مبینہ رد و بدل کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد 11 جماعتی اتحاد کے اہم امیدواروں کو نقصان پہنچانا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ مختلف حلقوں میں میڈیا کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار، پولنگ اسٹیشنز کی سطح پر ووٹوں کی گنتی اور ریٹرننگ افسران کے اعلانات میں واضح فرق پایا گیا۔

ڈھاکہ کی 5 نشستوں میں بے ضابطگیوں کا دعویٰ

آصف محمود نے ڈھاکہ 13، ڈھاکہ 15، ڈھاکہ 17، ڈھاکہ 19 اور ڈھاکہ 11 کی نشستوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کا الزام لگایا۔ ان کے مطابق بعض مقامات پر مکمل ووٹوں کی گنتی سے قبل ہی کامیاب امیدواروں کا اعلان کر دیا گیا، جبکہ کچھ حلقوں میں انفرادی پولنگ اسٹیشنز کے نتائج بعد میں تبدیل کیے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کُری گرام 1 اور کُری گرام 2 میں غیر سرکاری فتح کے اعلانات کے بعد بے چینی اور دباؤ کی صورتحال پیدا ہوئی۔

بیلٹ پیپرز اور مبینہ فون کال کا معاملہ

ڈھاکہ 8 کے حوالے سے انہوں نے الزام عائد کیا کہ مخصوص خانے سے باہر مہر لگے بیلٹ پیپرز کو بھی گنتی میں شامل کیا گیا۔

آصف محمود کے مطابق ایک مخالف امیدوار کے قریبی رشتہ دار کی مبینہ ریکارڈ شدہ فون کال میں نتائج پر اثرانداز ہونے کے لیے رابطوں کا ذکر کیا گیا، جسے انہوں نے ’ناصرالدین پٹواری( این سی پی کے امیدوار) کو ہرانے کی مکمل سازش‘ قرار دیا۔

مختلف ذرائع سے مختلف نتائج؟

این سی پی ترجمان کا کہنا تھا کہ ایک پریزائیڈنگ افسر نے پارٹی نمائندوں کو بتایا کہ بعض ہدایات الیکشن کمیشن کی جانب سے آئی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا میں ایک نتیجہ آ رہا تھا، پولنگ مراکز سے دوسرا، مجموعی اعداد و شمار کچھ اور ظاہر کر رہے تھے، جبکہ ریٹرننگ افسر نے مختلف ہندسہ جاری کیا۔

ان کے مطابق ابتدائی طور پر فتح کے اعلانات نفسیاتی دباؤ پیدا کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں، حالانکہ زمینی اور حقیقی ووٹوں کی گنتی کی صورتحال مختلف ہے۔

آصف محمود نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ حتمی نتائج جاری کرنے سے قبل متنازع حلقوں کا مکمل جائزہ لیا جائے اور جہاں ضرورت ہو وہاں ووٹوں کی دوبارہ تصدیق (ری ویریفکیشن) کا حکم دیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بنگلہ دیش عام انتخابات 2026 نیشنل سٹیزن پارٹی.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بنگلہ دیش عام انتخابات 2026 نیشنل سٹیزن پارٹی ووٹوں کی گنتی الیکشن کمیشن انہوں نے

پڑھیں:

جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر سندھ انسانی حقوق کمیشن کے چیئرپرسن مقرر

سٹی 42: سندھ حکومت نے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کو سندھ انسانی حقوق کمیشن کا چیئرپرسن مقرر کر دیا ہے، ان کی تعیناتی سندھ کابینہ کی منظوری کے بعد عمل میں لائی گئی۔

 محکمہ انسانی حقوق کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس (ر) مقبول باقر کو پانچ سال کی مدت کے لیے کمیشن کا چیئرپرسن مقرر کیا گیا ہے۔

 واضح رہے کہ سابق چیئرپرسن اقبال احمد ڈیتھو کو عہدے سے فارغ کیے جانے کے بعد سندھ انسانی حقوق کمیشن کے چیئرپرسن کا منصب خالی تھا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق نئی تقرری سے کمیشن کی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے ادارہ جاتی اقدامات کو تقویت ملنے کی توقع ہے۔

پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل

جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر سابق نگران وزیر اعلی سندھ بھی رہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر سندھ انسانی حقوق کمیشن کے چیئرپرسن مقرر
  • ہمارا ایک مطالبہ ہے بانی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے، سہیل آفریدی
  • بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے صدر منتخب
  • اٹلی میں4 پاکستانیوں کے قتل کے الزام میں 2 پاکستانی گرفتار
  • پاکستان اور کویت جاری سفارتی کوششوں کے مثبت نتائج کیلئے پرامید
  • شازیہ مری کا گلگت بلتستان الیکشن میں وفاقی حکومت پر سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام
  •  محسن نقوی  کا نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ، ایم سی ایم سی کورس پر نظرثانی کی اصولی منظوری
  • رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے اثاثوں کی تفصیلات کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر
  • ثاقب چدھڑ کے اثاثوں کی تفصیلات کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر
  • شوگر ملز ایسوسی ایشن کا چینی برآمد کرنے کا مطالبہ، ماضی میں اس فیصلے سے کیا نقصان ہوا؟