Daily Pakistan:
2026-07-23@23:49:52 GMT

ملک بھر میں سیلز ٹیکس نظام مکمل ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT

ملک بھر میں سیلز ٹیکس نظام مکمل ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک میں کاروباری سرگرمیوں اور براہ راست بیرونی سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے وفاقی حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا۔ صنعتوں اور نجی شعبے کو غیر ضروری ہراسانی سے بچانے کی تیاری کر لی گئی۔

نجی ٹی وی چینل سماء نیوز کے مطابق سیلز ٹیکس کے تمام سرکاری عمل کو مکمل طور پر ڈیجیٹل کیا جائے گا۔ وزارت صنعت و پیداوار نے بیرون ملک سے لیگل چینل کے ذریعے آنے والی سرمایہ کاری کو مزید چیکنگ سے استثنیٰ دینے اورایف بی آر، نیب اور ایف آئی اے کی غیر ضروری مداخلت روکنے کی سفارش کر دی ۔ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے تحفظ کا اختیار وزیراعظم آفس کو دیئے جانے کا بھی امکان ہے

سینیٹ اجلاس؛ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے قرارداد مسترد

کاروباری افراد اورغیر ملکی سرمایہ کاروں کو قانونی تحفظ دینے اور ریگولیٹری مداخلت محدود کرنے کی تجاویز بھی تیار کرلی گئی۔ وزارت صنعت و پیداوار نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ کے علاوہ مالیاتی اداروں سے آنے والی رقوم کی مزید اسکروٹنی نہ کرنے کی سفارش کر دی۔

دستاویز کے مطابق سرمایہ کاروں کے تحفظ کیلئے ایس ای سی پی قوانین میں ترامیم تجویز کی گئی ہیں۔ ریگولیٹڈ اداروں کے خلاف کارروائی سے قبل ایس ای سی پی کی منظوری لازمی قرار دی جائے گی۔

غیر ملکی سرمایہ کاروں کی گرفتاری اور رقم کی ضبطگی سے تحفظ دینے کی بھی تجویز ہے۔ نائیکوپ ہولڈرز کو بھی غیر ملکی سرمایہ کار کے طور پر قانونی تحفظ دیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے تحفظ کا اختیار وزیراعظم آفس کو دینے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

نادرا کا شناخت کی تصدیق کے لیے نیا ڈیجیٹل نظام متعارف

ٹیکس اپیل دائر کرنے پر ریکوری کو خودکار طور پر معطل کرنے، ودہولڈنگ ٹیکس آڈٹس میں رسک بیسڈ نظام متعارف کروانے اور معمولی ٹیکس غلطیوں کو فوجداری جرائم کی فہرست سے نکالنے کی سفارش بھی کی گئی ہے ۔ حکومتی اصلاحات کا مقصد سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنا اور معاشی ترقی کو فروغ دینا ہے۔  

ریگولیٹرز اور سرکاری افسران کو نیک نیتی میں کیے گئے فیصلوں پر قانونی تحفظ دینے کی تجویز ہے۔ غیر قانونی مداخلت پر30 روز قید یا 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا تجویز کی گئی ہے۔

دستاویز کے مطابق ایک بار ریٹرن نظرثانی پر جرمانہ اور سرچارج ختم کرنے اور سیلز ٹیکس کے تمام سرکاری عمل کو مکمل طور پر ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کرینہ اور سیف کے ہاں تیسرے مہمان کی آمد؟ تصاویر وائرل

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: غیر ملکی سرمایہ سرمایہ کاروں سرمایہ کاری

پڑھیں:

سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں پرنٹ میڈیا سے متعلق شکایات اور اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں اور کالمز پر کارروائی کے اختیار کا معاملہ زیر بحث آیا، جہاں سینئر صحافی طارق محمود سمیر نے اپنا مؤقف پیش کرتے ہوئے اہم قانونی نکات اٹھائے۔

اجلاس کے دوران طارق محمود سمیر نے کہا کہ لاہور سے شائع ہونے والے روزنامہ نئی بات میں بیوروکریسی سے متعلق شائع ہونے والے ایک کالم کی بنیاد پر کالم نگار توفیق بٹ اور اخبار کے ایڈیٹر کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی) کی جانب سے جاری کیا گیا نوٹس واپس لیا جانا چاہیے۔انہوں نے قائمہ کمیٹی کو تجویز دی کہ اس معاملے کو متعلقہ فورم یعنی پریس کونسل آف پاکستان کو بھجوایا جائے، کیونکہ قانون کے مطابق پرنٹ میڈیا سے متعلق شکایات اور تنازعات کا جائزہ لینے کا اختیار صرف پریس کونسل کے پاس ہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے سینئر صحافی طارق محمود سمیر کی اس تجویز سے متفقہ طور پر اتفاق کرتے ہوئے ہدایت جاری کی کہ مذکورہ معاملہ پریس کونسل آف پاکستان کو بھجوایا جائے تاکہ قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

کمیٹی نے اس موقع پر واضح کیا کہ پرنٹ میڈیا سے متعلق کسی بھی قسم کے معاملات یا شکایات نہ تو پیمرا کے دائرہ اختیار میں آتی ہیں اور نہ ہی این سی سی آئی ایسے معاملات میں براہ راست نوٹس لینے کا مجاز ہے۔ کمیٹی کے مطابق اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں، مضامین اور کالمز سے متعلق شکایات صرف پریس کونسل آف پاکستان کے سامنے ہی پیش کی جا سکتی ہیں۔اجلاس میں یہ بھی یاد دلایا گیا کہ پرنٹ میڈیا سے متعلق قانون سازی کے دوران وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی میں واضح یقین دہانی کرائی تھی کہ اخبارات اور پرنٹ میڈیا کے معاملات کا واحد مجاز ادارہ پریس کونسل آف پاکستان ہوگا، اور اسی فورم پر شکایات درج کرائی جا سکیں گی۔

قائمہ کمیٹی نے اس مؤقف کو دہراتے ہوئے متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ آئندہ بھی پرنٹ میڈیا سے متعلق تمام معاملات قانون کے مطابق صرف پریس کونسل آف پاکستان کے ذریعے ہی نمٹائے جائیں تاکہ آئینی اور قانونی دائرہ اختیار برقرار رہے۔

متعلقہ مضامین

  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ