data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے رولز مرتب نا کرنے کے خلاف درخواست،عدالت نے سندھ حکومت کو تین ماہ میں رولز بنا کر نوٹیفائی کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے اپنے حکم میں کہاکہ ایس بی سی اے کے رولز بناکر سرکاری گزٹ میں شائع کئے جائیں، اس مدت کے دوران کراچی اسٹریٹجک ڈیویلپمنٹ پلان 2020 سے انحراف نا کیا جائے، درخواست گزار طارق منصور ایڈووکیٹ کاکہنا تھا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول آرڈیننس 1979 کے سیکشن 21 کے تحت رولز کی تشکیل لازمی ہے، قانون رہائشی اراضی کے کمرشل استعمال کی اجازت نہیں دیتا، سپریم کورٹ غیر قانونی کمرشلائزیشن پر پابندی عائد کرچکی ہے، سرکاری وکیل نے کہاکہ عدالت کے حکم پر چیف سیکرٹری سندھ کی سربراہی میں اجلاس منعقد کیا گیا، اجلاس میں ڈی جی ایس بی سی اے کو رولز مرتب کرنے کی کارروائی فوری شروع کرنے کی ہدایت کی ہے، عدالت کاکہنا تھا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول آرڈیننس 1979 بنیادی قانون ہے، قانون کے تحت رولز مرتب کرنا لازمی ہے، کراچی اسٹریٹجک ڈیویلپمنٹ پلان 2020 کو قانونی حیثیت حاصل ہے، رولز مرتب کرنے کے دوران سپریم کورٹ کے غیر قانونی تعمیرات سے متعلق فیصلوں کو مدنظر رکھا جائے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: رولز مرتب

پڑھیں:

کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج

کراچی:

شہر قائد میں گلشن معمار پولیس نے نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کرلیا۔

اس حوالے سے مدعی مقدمہ جاوید اقبال نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ بہادر گوٹھ میں کارپٹ کی دکان پر کام کرتا ہوں جبکہ اہلیہ گھریلو ملازمہ ہے۔ 

23 جولائی کو میں اور اہلیہ صبح 9 بجے اپنے اپنے کام پر چلے گئے جبکہ گھر پر 18 سالہ بیٹی اکیلی تھی۔ 

مدعی کے مطابق صبح سوا نو بجے 2 لڑکے ہمارے گھر میں زبردستی داخل ہوئے جو کہ شلوار قمیض پہنے ہوئے تھے جبکہ سامنے آنے پر میری بیٹی انھیں شناخت کر سکتی ہے۔ 

مدعی کے مطابق دونوں نے میری بیٹی کو پکڑا اور کمرے میں لیجا کر اس کے ساتھ زیادتی کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔ 

واقعے کے بعد میری بیٹی نے بذریعہ فون مجھے اطلاع دی جس کے بعد میں اور میری اہلیہ گھر پہنچ گئے۔ 

واقعے کی مدد گار 15 پولیس کو اطلاع دی جو موقع پر پہنچ گئی، مدعی کے مطابق میرا دعویٰ 2 نامعلوم صورت شناس لڑکوں پر میرے گھر میں گھس کر بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا ہے لہذا قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ 

گلشن معمار پولیس نے نوجوان لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ نمبر 356 سال 2026 بجرم دفعہ 376 چونتیس کے تحت درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ۔

متعلقہ مضامین

  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم