اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو شدید فروخت کا رجحان غالب رہا، جس کے نتیجے میں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس نے ٹریڈنگ سیشن کے پہلے نصف حصے میں 1,500 سے زائد پوائنٹس کھو دیے۔

دوپہر 12 بجے، انڈیکس 178,979.43 پوائنٹس پر مستحکم تھا، جو 1,533.21 پوائنٹس یعنی 0.85 فیصد کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پر پہنچ کر مندی سے دوچار، کیا معیشت خطرے میں ہے؟

فروخت کا دباؤ اہم سیکٹرز میں محسوس کیا گیا، جن میں سیمنٹ، کمرشل بینکس، فرٹیلائزر، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیز، آئل مینوفیکچرنگ کمپنیزاور پاور جنریشن شامل ہیں۔

میزان بینک، مسلم کمرشل بینک، اٹک ریفائنری، حبکو، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ، ماری انرجیز، او جی ڈی سی اور یونائیٹڈ بینک جیسے انڈیکس ہیوی اسٹاکس ریڈ زون میں ٹریڈ ہوئے۔

The KSE-100 index of the Pakistan Stock Exchange fell 1716.

51 points (0.95%) early Friday due to volatility from disappointing earnings at Engro Fertilizer, with K-Electric and Hum Network most active, while Ahmad Hassan Textile Mills had the largest decline.…

— Investify Pakistan (@investifypk) February 13, 2026

ذرائع کے مطابق، حکومت فرٹیلائزر کمپنیوں پر ممکنہ سیس عائد کرنے پر غور کر رہی ہے تاکہ ونڈ فال منافع کو دوبارہ کسانوں کے فائدے کے لیے مختص کیا جا سکے۔

جمعرات کو بھی اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل فروخت کا دباؤ رہا، جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری میں عدم یقین، سیکٹر وائیڈ کمزوری اور منفی رجحان نے انڈیکس کو نیچے دھکیل دیا۔

مزید پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 183,000 پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا

کے ایس ای 100 انڈیکس 2,537.16 پوائنٹس یعنی 1.39 فیصد کی کمی کے بعد 180,512.65 پوائنٹس پر بند ہوا۔

عالمی سطح پر بھی ایشیائی شیئرز جمعہ کو ریکارڈ بلند ترین سطح سے پیچھے ہٹے، خاص طور پر ٹیکنالوجی سیکٹر میں منافع میں کمی کی خبروں کے بعد، جس سے سرمایہ کار محفوظ بانڈز کی طرف متوجہ ہوئے۔

وال اسٹریٹ پر ٹیکنالوجی ہیوی نیسڈیک کمپوزٹ میں 2 فیصد کمی آئی، جب سسکو سسٹمز کی سہ ماہی ایڈجسٹڈ گراس مارجن توقعات سے کم رہی۔

جس سے اس کے شیئرز 12 فیصد گر گئے اور تقریباً 40 ارب ڈالر کا مارکیٹ کیپ ختم ہوا۔

مزید پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں انڈیکس 188 ہزار پوائنٹس کی سطح برقرار نہ رکھ سکا

ایپل بھی 5 فیصد گر گیا، جو گزشتہ سال اپریل کے بعد سب سے بڑی یومیہ کمی تھی۔

ایشیا پیسیفک میں جاپان کے علاوہ ایم ایس سی آئی انڈیکس 0.6 فیصد کم ہوا، جبکہ جاپان کا نکی انڈیکس 0.9 فیصد گر گیا، لیکن ہفتے کے دوران 5.3 فیصد کی بڑھوتری کے ساتھ بند ہوا۔

چینی بلیو چپس 0.6 فیصد نیچے گئیں جبکہ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس 1.5 فیصد کم ہوا۔

دوسری جانب نیسڈیک اور ایس اینڈ پی 500 فیوچرز میں ہلکی بہتری دیکھی گئی، جبکہ یورو اسٹاکس 50 فیوچرز 0.2 فیصد بڑھ گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئل اینڈ گیس اسٹاک ایکسچینج انڈیکس پاکستان ٹیکنالوجی سیس سیمنٹ فرٹیلائزر نیسڈیک وال اسٹریٹ یونائیٹڈ بینک

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: آئل اینڈ گیس اسٹاک ایکسچینج انڈیکس پاکستان ٹیکنالوجی فرٹیلائزر نیسڈیک وال اسٹریٹ یونائیٹڈ بینک

پڑھیں:

مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 

گوجرانوالہ؍ وزیر آباد؍ پیر محل (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) مبینہ پولیس مقابلوں میں تین ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق  گوجرانوالہ میں پل راجباہ بھروکی چیمہ کے قریب 45 سے زائد مقدمات میں مطلوب خطرناک ڈاکو عدنان عرف دانو بوڑا اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ پیرمحل میں کمالیہ روڈ پر گاؤں 664/5 گ ب کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہو گئے۔ ملزم شعیب اور عامر قصبہ چھوٹو رام والی کے رہائشی اور ایک محنت کش کے قتل میں مطلوب تھے۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ میں غذائی بحران مزید سنگین، 14 لاکھ افراد کے شدید غذائی قلت کا شکار ہونے کا خدشہ
  • ویژن 2030 نے سعودی معاشرے کو نئی سمت دے دی، خواتین، صحت اور ثقافت کے شعبوں میں نمایاں کامیابیاں
  • سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ٹرمپ کا نیا حربہ، عالمی درآمدات پر نئے ٹیرف کا نفاذ
  • سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بعد پنشن میں بھی اضافہ
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  •  230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں  کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف