پاکستان میں یکم رمضان المبارک کب ہونے کا امکان؟
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT
پاکستان میں یکم رمضان المبارک کب ہونے کا امکان ہے، اس حوالے سے سپارکو نے بتا دیا۔
پاکستان میں یکم رمضان المبارک 19 فروری 2026ء کو ہونے کا امکان ہے۔
سپارکو کے ترجمان کے مطابق نیا چاند 17 فروری 2026ء کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بج کر 1 منٹ پر پیدا ہو گا اور 18 فروری کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 25 گھنٹے اور 48 منٹ ہو گی۔
ترجمان کے مطابق 18 فروری کی شام آنکھ سے چاند نظر آنے کے امکانات ہیں، مقدس مہینے کے آغاز کا حتمی اعلان رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کرے گی۔
گرینڈ مفتی آسٹریلیا ڈاکٹر ابراہیم ابو محمد نے اس حوالے سے باضابطہ اعلان کردیا ہے۔
دوسری جانب آسٹریلیا اور عمان میں باضابطہ طور پر یکم رمضان المبارک 2026ء کے حوالے سے اعلان کر دیا گیا ہے۔
آسٹریلیا اور عمان میں رمضان المبارک کا آغاز 19 فروری 2026ء بروز جمعرات سے ہو گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: یکم رمضان المبارک
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔