data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) بنوقابل حیدرآباد کی تیاریاں آخری مراحل میں، تیاریاں مکمل کر لی گئی 15فروری بروز اتوار 3بجے سہ پہر لطیف آباد پبلک اسکول گراؤنڈمیں انٹری ٹیسٹ ہوں گے حیدرآباد کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے عظیم مشن ”بنوقابل” کے حوالے سے ایک اہم اجلاس الخدمت سیکرٹریٹ مکی شاہ روڈ میں منعقدہو ا۔اجلاس میں جماعت اسلامی ضلع حیدرآبادکے نائب امر اء عقیل احمد خان، عبدالقیوم شیخ، جنرل سیکرٹری محمد حنیف شیخ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالباسط خان، حافظ سفیان ناصر ،الخدمت فاؤنڈیشن حیدرآباد کے صدر نعیم عباسی، جنرل سیکرٹری سلیم خان، مصعب احسن قاضی نے شرکت کی اور پروگرام کی کامیابی کے لیے فائنل پلاننگ کو حتمی شکل دی۔ اجلاس میں انتظامی پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد انجینئر حافظ طاہر مجید نے ٹیم کو خصوصی ہدایات دیں اور اس عزم کا اظہار کیا کہ یہ پروگرام حیدرآباد کے مستقبل کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا ،حیدرآباد کی تاریخ کا ایک بہترین اور کامیاب ترین آئی ٹی پروگرام ہوگا جو نوجوانوں کے لیے ترقی کے نئے دروازے کھولے گا۔ہم حیدرآباد کے نوجوانوں کو آئی ٹی کی دنیا میں بااختیار دیکھنا چاہتے ہیں، اور بنوقابل اس خواب کی تعبیر ہے۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: حیدرا باد کے

پڑھیں:

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔

        View this post on Instagram                      

قومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔

اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی
  • پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
  • حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان
  • ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق