معاہدہ منصفانہ ہو تو جوہری پروگرام پر ڈیل ممکن ہے، ایرانی وزیر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ منصفانہ معاہدہ ہو تو جوہری پروگرام پر ڈیل ممکن ہے۔
عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایکس پر جاری بیان میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ انقلاب کے بعد گزرنے والی دہائیوں اور بالخصوص گزشتہ 12 ماہ کے دوران ملک کو غیرمعمولی چیلنجز کا سامنا رہا۔
انہوں نے کہا کہ ایران کو گزشتہ ایک سال میں 2 جوہری صلاحیت رکھنے والی ریاستوں کی جانب سے دباؤ اور ایک بڑے دہشت گرد حملے کا سامنا کرنا پڑا، تاہم اسلامی جمہوریہ ایران مضبوطی سے قائم رہا۔
عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران کی طاقت کا سرچشمہ اس کے اپنے عوام ہیں، نہ کہ بیرونی طاقتیں، ایران جنگ کے بجائے سفارت کاری کو ترجیح دیتا ہے، امید ہے آنے والا سال امن اور سکون کا سال ہوگا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ ایران اپنی خودمختاری کے دفاع سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گا، چاہے اس کی کوئی بھی قیمت کیوں نہ ادا کرنی پڑے، لاکھوں ایرانیوں نے آج پھر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ملک کے حقوق اور وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایرانی وزیر خارجہ
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔