دہشتگردوں کو نشان عبرت بنایا جائے گا، ساجد علی بیگ
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
نگراں وزیر داخلہ گلگت بلتستان ساجد علی بیگ نے تانگیر میں ایف ڈبلیو او کی گاڑی پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج بدامنی اور ملک کو غیر مستحکم کرنے کے لیے بزدلانہ کاروائیاں کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ نگراں وزیر داخلہ گلگت بلتستان ساجد علی بیگ نے تانگیر میں ایف ڈبلیو او کی گاڑی پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج بدامنی اور ملک کو غیر مستحکم کرنے کے لیے بزدلانہ کاروائیاں کر رہے ہیں۔ حکومت ان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے گی اور قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردوں کو نشان عبرت بنائیں گے۔نگران وزیر داخلہ نے دہشت گردی کے واقعہ میں شہید ہونے والے ڈرائیور کی بلند درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔
ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔