کسی بھی لمحے اسلام آباد مارچ کی کال آسکتی ہے، مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے خبردار کیا ہے کہ پارٹی قیادت کسی بھی وقت اسلام آباد کی جانب مارچ کی کال دے سکتی ہے۔
پریس کلب پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق حالیہ رپورٹ نے کارکنان اور عوام میں شدید بے چینی پیدا کر دی ہے اور اگر حکومت نے فوری اقدامات نہ کیے تو احتجاجی دائرہ وسیع کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے علاج کی مکمل ذمہ داری وفاقی اور پنجاب حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ ان کے بقول آنکھوں کے معائنے کے دوران اہلِ خانہ کو موجود نہ ہونے دینا باعثِ تشویش ہے جب کہ عدالت کی جانب سے 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود تحریری حکم نامہ جاری نہ ہونا بھی سوالات کو جنم دے رہا ہے۔
شیخ وقاص اکرم نے مؤقف اختیار کیا کہ سابق وزیراعظم کو ذاتی معالج تک رسائی نہ دینا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔ اس سلسلے میں آئی جی جیل خانہ جات اور متعلقہ حکام کے خلاف مقدمہ درج ہونا چاہیے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ کور کمیٹی کے اجلاس میں اراکین نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسلام آباد مارچ کی تجویز دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو 3 ماہ تک صرف آنکھوں کے قطروں پر رکھا گیا، جو ان کے مطابق سنگین غفلت ہے۔
شیخ وقاص اکرم نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمران خود اپنے لیے مسائل پیدا کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں اور کارکنان ہر قسم کی کال کے لیے تیار رہیں۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ نماز میں بانی پی ٹی آئی کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی جائے۔ ان کے مطابق یہ معاملہ صرف ایک فرد کا نہیں بلکہ کروڑوں عوام کے حقِ صحت کا ہے، جس پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی انہوں نے کہا کہ
پڑھیں:
قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد قادر آباد بیراج پر اونچے جبکہ مرالہ اور خانکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 856 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
خانکی بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 65 ہزار 438 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔