اسلام آباد(صغیر چوہدری )مس عنبرین جان پاکستان الیکٹرنک میڈیا ریگو لیٹری اتھارٹی پیمرا کی پہلی خاتون چئیرپرسن تعینات ہوگئیں صدر مملکت آصف زرداری کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرری کے لئے باقاعدہ نوٹیفیکیش جاری کردیا ۔۔ وزیراعظم شہبازشریف نے سابق سیکریٹری اطلاعات عنبرین جان کی تقرری کی سمری منظوری کیلئے صدر مملکت کو ارسال کی تھی جسے صدر آصف علی زرداری نے دوروز قبل منظور کرلیا تھا ۔واضح رہے کہ پارلیمانی کمیٹی نے عنبرین جان کی بطور چیئرپرسن پیمرا تقرری کی سفارش کی تھی جس پر وزیراعظم نے سفارش صدر مملکت کو ارسال کی اور صدر آصف علی زرداری نے انکی تقرری کی منظوری تھی ۔سابق چئیرمین سلیم بیگ کی اکتوبر کو مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد پیمرا کے سربراہ کا عہدہ کئی ماہ سے خالی تھا جس سے پیمرا کے روزمرہ امور متاثر ہورہے تھے اور ایگزیکٹو ممبر پیمرا روزمرہ امور انجام دے رہے تھے ۔عنبرین جان انفارمیشن سروس گروپ کی سینئر افسر ہیں انہوں نے 1990 میں انفارمیشن گروپ کو جوائن کیا اور وزارتِ اطلاعات و نشریات میں سیکرٹری کے عہدے پر خدمات سر انجام دیں۔
انہیں گریڈ 22 میں ترقی دی گئی، جو پاکستان کی سول سروس میں اعلیٰ گریڈز میں سے ایک ہے
وزارت کی نمائندگی میں انہوں نے میڈیا اور صحافیوں سے روابط بہتر بنانے، میڈیا کے مسائل کے حل اور پالیسیوں پر کام کیا۔
عنبرین جان نے وزارت کے نمائندے کے طور پر مختلف بین الاقوامی تقریبات میں پاکستان کا پیغام پہنچایا، جیسے شنگھائی تعاون تنظیم کے ٹیلی ویژن فیسٹیول میں بطور مہمانِ اعزاز شرکت
وہ پاکستان ٹیلی ویژن (PTV) کی منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔
عنبرین جان نے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (PID) میں بھی کافی عرصہ خدمات سر انجام دیں۔
الیکٹرانک میڈیا اور پبلیکیشنز کی ڈائریکٹوریٹ میں بھی کام کیا۔
پاکستان ہائی کمیشن، بنگلہ دیش میں پریس کونسلر کی حیثیت سے ڈپلومیٹک ذمہ داری بھی نبھائیں
ایکسٹرنل پبلی سٹی ونگ اور ریڈیو پاکستان میں بھی عنبرین جان تعینات رہیں
مس عنبرین جان نے اکتوبر 2025 میں سول سروس سے ریٹائرمنٹ لی اور ان کی خدمات کو وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سرکاری امور اور پاکستان کی بین الاقوامی میڈیا نمائندگی میں شاندار کردار ادا کرنے پر سراہا

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار

نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔

فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔

اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار