پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے نئی فیسوں کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT
ویب ڈیسک: پاکستان بھر کے پاسپورٹ دفاتر نے رمضان 2026 کے موقع پر عوام کی سہولت کیلئے نئے اوقات کار اور مختلف پاسپورٹ کیٹیگریز کی نئی فیسیں جاری کر دی ہیں۔
سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق رمضان کے دوران ریجنل پاسپورٹ دفاتر، ایگزیکٹو پاسپورٹ دفاتر اور پاسپورٹ پروسیسنگ کاؤنٹرز عوامی خدمات کے اوقات میں تبدیلی کریں گے، جبکہ انتظامی عمل معمول کے مطابق جاری رہے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیر سے جمعرات تک ٹوکن اجراء اور عوامی خدمات صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک دستیاب ہوں گی، جبکہ عمومی دفاتر کے اوقات صبح 8:30 بجے سے شام 4:30 بجے تک برقرار رہیں گے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی عرب کے وزیر دفاع سے اہم ملاقات
جمعہ کو عوامی خدمات اور ٹوکن اجراء صبح 9 بجے سے 12:30 بجے تک دستیاب ہوں گے، دفاتر اپنے معمول کے اوقات میں کھلے رہیں گے، نماز کیلئے روزانہ 1 بجے سے 1:30 بجے تک وقفہ رکھا گیا ہے۔
سرکاری حکام کی جانب سے واضح کیا گیا کہ یہ اوقات چند بڑے مراکز، جیسے NADRA میگا سینٹرز پر لاگو نہیں ہوں گے اور وہ اپنے الگ شیڈول کے مطابق کام کریں گے۔
اسی کے ساتھ حکومت نے پاسپورٹ کی نئی فیسیں بھی جاری کی ہیں:36 صفحات کا پاسپورٹ: 5 سالہ معمولی Rs.
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس، سرکاری اداروں کی نجکاری پر پیشرفت کا جائزہ
حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے دوروں کی منصوبہ بندی پہلے سے کریں اور ممکن ہو تو آن لائن سروسز کا استعمال کریں تاکہ لمبی قطاروں سے بچا جا سکے۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سالہ معمولی Rs سالہ فوری Rs کے مطابق بجے تک
پڑھیں:
کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
فائل فوٹوکراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔