ہم ایران کیخلاف کسی بھی دراندازی کے مخالف ہیں، عراق
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT
رویٹرز سے اپنی ایک گفتگو میں فواد حسین کا کہنا تھا کہ داعش حال ہی میں شام میں بہت زیادہ سرگرم ہو گئی ہے۔ یہ پیشرفت شام کی باغی حکومت اور کُرد عسکریت پسندوں (قسد) کے درمیان جھڑپوں کے دوران ہوئی، جس سے علاقائی صورتحال متاثر ہو سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عراق کے وزیر خارجہ "فواد حسین" نے کہا کہ بغداد، تہران کے خلاف کسی بھی اشتعال انگیزی کا مخالف ہے۔ ایسی صورت حال میں عراق ثالثی کا کردار ادا نہیں کرے گا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار نشریاتی ادارے رویٹرز سے گفتگو میں کیا۔ اس موقع پر فواد حسین نے علاقائی صورت حال کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2026ء کے آخر تک عراق سے امریکی افواج کے انخلاء کا منصوبہ بدستور قائم ہے۔ عراق کی اندرونی سیاسی پیش رفت اور "نوری المالکی" کے ایک بار پھر وزیر اعظم بننے کے امکان پر انہوں نے کہا کہ نوری المالکی کو دوبارہ منتخب کرنے کا فیصلہ ہمارا داخلی مسئلہ ہے جس پر امریکی اشاروں کو ہم سنجیدگی سے لیں گے۔ گفتگو کے دوسرے حصے میں انہوں نے کہا کہ شام سے داعش قیدیوں کی عراق منتقلی ابھی تک جاری ہے۔ اس سلسلے میں اب تک تقریباََ 3 ہزار داعشیوں کو عراقی جیلوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
ہم نے یہ قدم، داعش کے ناسور کو قابو کرنے کے لئے سیکورٹی تعاون کے تحت اٹھایا ہے۔ کیونکہ داعش، حال ہی میں شام میں بہت زیادہ سرگرم ہو گئی۔ یہ پیش رفت شام کی باغی حکومت اور کُرد عسکریت پسندوں (قسد) کے درمیان جھڑپوں کے دوران ہوئی، جس سے علاقائی صورت حال متاثر ہو سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بغداد کچھ عرب اور اسلامی ممالک کے ساتھ ان کے ان شہریوں کو واپس بھیجنے کے لئے بات چیت کر رہا ہے جو داعش کے رکن تھے، لیکن یورپی ممالک اس سلسلے میں زیادہ محتاط انداز میں کام کر رہے ہیں۔ فواد حسین نے یہ بھی واضح کیا کہ عراق کو قیدیوں کی منتقلی کی لہر کو سنبھالنے اور ان کے عدالتی و سیکورٹی مقدمات سے نمٹنے کے لئے مزید مالی امداد کی ضرورت ہے۔ ان افراد کی نگہداشت، مقدمہ چلانے اور اصلاحِ حال کے اخراجات، عراق کے بجٹ پر اضافی دباؤ ڈال رہے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: فواد حسین نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔