سہانے مستقبل کے خواب لیے یورپ جانے کے خواہشمند 2 افراد موت کے مُنہ میں چلے گئے
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT
گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے 4 افراد نے غیرقانونی طریقے سے یورپ جانے کوشش کی تاہم یہ کوشش دو ساتھیوں کی موت کا سبب بن گئی۔
تفصیلات کے مطابق نوجوانوں کی موت غیرقانونی باڈرعبورکرتے ہوئے فائرنگ کے نتیجے میں ہوئی۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایجنٹس نے بذریعہ عراق اور ایران، یورپ بھیجنے کیلئے فی کس 18 لاکھ کا مطالبہ کیا تھا۔
https://www.
facebook.com/share/v/1AYDGpwZ4B/
انسانی اسمگلرز ہی عراق ایران باڈر عبور کروارہے تھے جنہوں نے رقم لی تھی۔ 4 میں سے ایک شہری ایان اینجٹس کی قید سے آزاد ہوکر عراق پہنچنے میں کامیاب ہوگیا۔
غیر قانونی بارڈر کراسنگ میں فائرنگ کے نتیجے میں اصغر علی اور حمزہ کی موت کی تصدیق ہوئی جبکہ عدیل تاحال لاپتہ ہے۔
سردی میں تینوں کی تلاش ہوتی رہی تاہم دو افراد کی نعشیں ملیں جنہیں گوجرانوالہ پہنچا دیا گیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا ہےکہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےدوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔