وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے حوالے سے 4 ماہ کی غفلت کا کوئی معاملہ نہیں ہے، اس لیے ان کی صحت کو سیاسی مسئلہ نہ بنایا جائے۔ سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر حقائق کے برعکس بات کی جائے تو یہ سیاست کے لیے آگے بڑھانا مجرمانہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے اپنی آنکھ کی شکایت جنوری کے پہلے ہفتے میں کی، 16 جنوری کو معائنہ ہوا اور 19 جنوری کو ٹیم نے دوبارہ چیک کیا۔ جیل کے ڈاکٹر کی جانب سے دیے گئے ڈراپس تین چار دن استعمال کیے گئے جبکہ 24 جنوری کو انجیکشن بھی لگایا گیا۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ یہ تمام معلومات ڈاکومنٹس میں موجود ہیں۔وزیراعظم کے مشیر نے مزید کہا کہ عمران خان کا 25 مرتبہ باہر سے ڈاکٹرز نے چیک اپ کیا، اور 9 دسمبر کے چیک اپ میں بانی پی ٹی آئی نے آنکھ کی شکایت نہیں کی۔ اس دوران میڈیکل بورڈ کے اجلاس میں بھی آنکھ کا ذکر نہیں ہوا۔اپوزیشن لیڈر سینیٹ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ اگر دائیں آنکھ کی بینائی میں مسئلہ فوری طور پر چیک ہو جائے تو نقصان کم کیا جا سکتا ہے، اور بانی پی ٹی آئی کے کیس میں لاپرواہی کے شواہد واضح ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: رانا ثنا اللہ نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

ٹک ٹاکر حکیم بابر کیس میں ملزمان کا موقف بھی سامنے آگیا

سیالکوٹ(نیوز ڈیسک) ٹک ٹاکر حکیم بابر سے متعلق مبینہ زہر خوری کیس میں نامزد ملزم صفدر کے بھائی ملک سلیم کھوکھر کا ویڈیو بیان منظر عام پر آگیا جس میں انہوں نے تمام الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔

ویڈیو بیان میں ملک سلیم کھوکھر نے دعویٰ کیا کہ محمد افضل عرف حکیم بابر نے سوشل میڈیا پر ویوز حاصل کرنے کیلئے خود کو زہر خورانی کا شکار ظاہر کرنے کا ڈرامہ رچایا، اسپتال کی رپورٹ میں بھی یہ بات سامنے آئی ہے کہ حکیم بابر کو کسی قسم کا زہر نہیں دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ حکیم بابر نشے کے عادی ہیں اور کسی مبینہ اوور ڈوز کے واقعے کو ان کے خاندان پر ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ان کے خاندان کا حکیم بابر کے ساتھ کسی قسم کا کوئی ذاتی تنازع یا دشمنی موجود نہیں۔

ملک سلیم کھوکھر انکشاف کیا کہ حکیم بابر کا اصل نام افضل ہے اور وہ کوئی مستند حکیم نہیں بلکہ تعلیمی طور پر بھی میٹرک پاس نہیں ہیں، جھوٹے مقدمے کی وجہ سے میرا خاندان شدید ذہنی دباؤ اور پریشانی کا شکار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رات کے وقت پولیس کی جانب سے دو بار گھر پر چھاپے مارے گئے، کو ہراساں مت کیا جائے۔

انہوں نے ڈی پی او سیالکوٹ اور آئی جی پنجاب سے اپیل کی کہ کیس کی شفاف اور میرٹ پر انکوائری کی جائے اور حقائق کی روشنی میں فیصلہ کیا جائے۔

مزید پڑھیں۔مشرق وسطیٰ کی صورتحال، خام تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد اضافہ

متعلقہ مضامین

  • جنگ امن اور معیشت کی کہانی
  • پنکی ڈرگ والی پر ڈرامہ بنانےکا اعلان کیا گیا، اس موضوع پر فلم بننی چاہیے تھی، عظمیٰ بخاری
  • شہید آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین کی تیاریاں، 3 روزہ تقریبات کا اعلان
  • ہمارا ایک مطالبہ ہے بانی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے، سہیل آفریدی
  • بانی سے ملاقات تک خیبرپختونخوا کا بجٹ پاس نہ کیا جائے، علیمہ خان کی سہیل آفریدی کو تنبیہ
  • بلوچستان کے نام پر علیحدگی پسند سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جمال رئیسانی
  • ‏‏سہیل آفریدی ان سے کہیں کہ پہلے عمران خان سے ملاقات کرواو اور پھر آپ بجٹ پاس کرو
  • وفاقی بجٹ5جون کو پیش نہیں کیا جائے گا
  • قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے، یہ عمران خان کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر دیکھ بھی نہیں سکتے، علیمہ خان
  • ٹک ٹاکر حکیم بابر کیس میں ملزمان کا موقف بھی سامنے آگیا