وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ماڈل جیل اور نیشنل پولیس اکیڈمی میں زیرِ تعمیر ہاسٹل کا دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ پندرہ برس سے التواء کا شکار اسلام آباد جیل منصوبہ اب تیزی سے تکمیل کے مراحل میں داخل ہو چکا ہے اور حکام کے مطابق فیز ون کا پچاسی فیصد سے زائد کام مکمل ہو گیا ہے جبکہ آئندہ دو ماہ میں اسے فنکشنل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبہ 2011 میں شروع ہوا تھا تاہم کئی برس تعطل کا شکار رہا۔ ماڈل جیل میں دو حفاظتی دیواریں تعمیر کی جا رہی ہیں جبکہ جدید ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم اور مرکزی کنٹرول روم بھی قائم کیا جائے گا۔ محسن نقوی نے بیرکس کا معائنہ کیا اور تعمیراتی معیار اور رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ منصوبے کی جلد تکمیل کے لیے ڈبل شفٹ میں کام کیا جائے۔  وزیر داخلہ نے انڈر ٹریننگ اے ایس پیز کے لیے زیرِ تعمیر ہاسٹل کے ماڈل روم کا بھی معائنہ کیا اور کہا کہ ہاسٹل کی تکمیل سے پولیس افسران کو معیاری رہائشی سہولتیں میسر آئیں گی جبکہ نیشنل پولیس اکیڈمی میں جدید انفراسٹرکچر کے قیام سے تربیتی معیار مزید بہتر ہوگا۔ دورے کے موقع پر آئی جی اسلام آباد، چیف کمشنر، ڈی جی ایف آئی اے اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: اسلام آباد

پڑھیں:

انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران

ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔

ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری