2 ماہ میں اسلام آباد جیل مکمل ہو جائے گی، بانی پی ٹی آئی کو وہاں منتقل کیا جائے گا: محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو سزا اسلام آباد کی عدالت سے ہوئی، اس لیے انہیں اسلام آباد منتقل کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ 2 ماہ میں اسلام آباد جیل مکمل ہو جائے گی۔ جیل کے اندر تمام طبی سہولیات موجود ہیں۔
وزیر داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو سزا اسلام آباد کی عدالت سے ہوئی، اس لیے انہیں اسلام آباد ہی منتقل کیا جائے گا۔ اسلام آباد جیل مکمل ہو گی تو بانی پی ٹی آئی کو وہاں منتقل کیا جائے گا۔
رمضان المبارک میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: منتقل کیا جائے گا بانی پی ٹی ا ئی کو اسلام ا باد
پڑھیں:
حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی