اہلیہ کو تاحیات الگ پورشن میں رکھیں ،اسلام آبادہائیکورٹ کا شوہر کو حکم
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT
اہلیہ کو تاحیات الگ پورشن میں رکھیں ،اسلام آبادہائیکورٹ کا شوہر کو حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2026 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)ہائیکورٹ میں 3سالہ قانونی جنگ کے بعد میاں بیوی کے درمیان صلح ہوگئی ،عدالتی حکم نامے پر میاں بیوی نے اکٹھے رہنے کی رضامندی کے دستخط کر دیئے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے شوہرکوحکم دیا کہ اہلیہ کو تاحیات الگ پورشن میں رکھیں، جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دئیے کہ بچوں کا بٹوارا نہیں ہو سکتا ،بچے پراپرٹی نہیں ہوتے۔مردوں کا تربیتی فقدان ہے،عورت والدین کا گھر چھوڑ کر آتی ہے اس کو احترام ملنا چاہیے،مرد ذرا بیوی کے گھر رہ کر دکھائے ناں،مرد کا کام ہے کہ عورت کو الگ رہائش مہیا کرے۔معلوم ہوتا ہے کہ میاں بیوی سے زیادہ خاندان کا مسئلہ ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد میں سیکیورٹی کے پیش نظر مساجد کے باہر گداگری اور اشیا کی فروخت پر پابندی اسلام آباد میں سیکیورٹی کے پیش نظر مساجد کے باہر گداگری اور اشیا کی فروخت پر پابندی ایل این جی کی قیمت میں اضافہ، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا وزیر اعظم شہباز شریف نے مختلف اعلی عہدوں پر تعیناتیوں کی منظوری دیدی حکومت کا عمران خان کو اڈیالہ سے اسلام آباد جیل منتقل کرنے کا فیصلہ اقوام متحدہ کا بڑا فیصلہ، طالبان پابندیوں کی نگرانی میں ایک سال کی توسیع کردی گئی اوورسیزپاکستانیوں کیلئے مراعاتی پیکج متعارف، اعزازات کا بھی اعلانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ