قومی اسمبلی: پہلے اِن ہاؤس تربیتی پروگرام کی تکمیل، افسران میں اسناد تقسیم
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی ادارہ جاتی استعداد کار کو مضبوط بنانے اور مجموعی کارکردگی میں بہتری لانے کے لیے پہلا اِن ہاؤس تربیتی پروگرام منعقد کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری خرچ پر پارلیمانی وفد کے عمرے کے دورے کی خبریں بے بنیاد، قومی اسمبلی کی وضاحت
سیکریٹری قومی اسمبلی سعید احمد میتلا نے جمعہ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں یکم دسمبر 2025 سے 9 جنوری 2026 تک جاری رہنے والے پہلے اِن ہاؤس تربیتی پروگرام کے شرکا میں اسناد تقسیم کیں۔
تربیتی پروگرام کی تفصیلاتاس تربیتی پروگرام میں گریڈ 17 سے گریڈ 20 تک کے 50 افسران نے شرکت کی۔ پروگرام کا انعقاد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی ٹریننگ برانچ نے کیا۔
یہ پروگرام ملازمین کی پیشہ ورانہ ترقی اور استعداد کار میں اضافے کے سلسلے کی کڑی کا حصہ ہے۔
جامع تربیتی پروگرام کا مقصد افسران کو آئینِ اسلامی جمہوریہ پاکستان 1973، قومی اسمبلی میں قواعد و ضوابط اور کاروائی کے طریقِ کار 2007، قومی اسمبلی ملازمین ایکٹ 2018 اور اس کے تحت بنائے گئے قواعد، متعلقہ مالیاتی ضوابط، اور رولز آف بزنس 1973 سے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا۔
مزید پڑھیے: کیا قومی اسمبلی کا یوٹیوب چینل بند کردیا گیا ہے؟
اس پروگرام کا ہدف شرکا کو پارلیمانی طریقۂ کار، قانون سازی کے عمل، مالیاتی ضوابط اور انتظامی ڈھانچے سے متعلق روشناس کرانا تھا۔
سیکریٹری قومی اسمبلی کا خطابتقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری قومی اسمبلی نے کہا کہ استعداد کار میں اضافہ اور مسلسل پیشہ ورانہ تربیت مؤثر، شفاف اور فعال پارلیمانی معاونت کی فراہمی کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ باصلاحیت اور تربیت یافتہ افسران کسی بھی ادارے کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔
سیکریٹری قومی اسمبلی نے کہا کہ اس نوعیت کے ٹریننگ پروگرام ملازمین کی استعداد کار میں اضافے، بہتر قانون سازی اور ادارہ جاتی کارکردگی میں براہ راست معاون ثابت ہوتے ہیں۔
مزید پڑھیں: ویڈیو: قومی اسمبلی میں ڈرامائی یوٹرن، آصفہ بھٹو کی پرچی نے قادر پٹیل کی تقریر بدل دی
انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ اِن ہاؤس تربیتی پروگرام افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، فیصلہ سازی کی استعداد اور ذمہ داریوں سے متعلق آگاہی میں معاون ثابت ہو گا اور افسران اپنی ذمہ داریاں زیادہ اعتماد، درستگی اور جوابدہی کے ساتھ ادا کرنے کے قابل ہوں گے جس سے ادارہ جاتی کارکردگی اور خدمات کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔
اسناد کی تقسیمسیکریٹری قومی اسمبلی نے ٹریننگ برانچ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے وژن کے مطابق اس نوعیت کے منظم تربیتی پروگرام باقاعدگی سے جاری رکھے جائیں گے تاکہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی ادارہ جاتی صلاحیت کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیے: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی، اسپیکر نے مشاورتی عمل مکمل کرلیا
تقریب کے اختتام پر اِن ہاؤس ٹریننگ پروگرام کے شرکا میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ تقریب میں قومی اسمبلی کے سینیئر افسران بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سیکریٹری قومی اسمبلی سعید احمد میتلا قومی اسمبلی قومی اسمبلی کا پہلا اِن ہاؤس تربیتی پروگرام.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سیکریٹری قومی اسمبلی سعید احمد میتلا قومی اسمبلی سیکریٹری قومی اسمبلی استعداد کار ادارہ جاتی کہا کہ
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔