ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی انڈونیشیا میں صدر اور عسکری قیادت سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT
ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اپنی سرکاری دورے کے دوران انڈونیشیا کے صدر پربوو سبیانٹو سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: نئے کمیشن شدہ جدید ترین پی این ایس خیبر کی ترکیہ میں مشترکہ بحری مشق میں شرکت
ملاقات میں ایئر چیف نے پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان مشترکہ اقدار اور دیرینہ برادرانہ تعلقات پر زور دیا۔ صدر پربوو نے پاک فضائیہ کے جدید تربیتی نظام اور خلائی ترقیاتی انفراسٹرکچر کو انڈونیشیا کی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط کرنے کے لیے بروئے کار لانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
اعلیٰ سطحی عسکری ملاقاتیںاس سے قبل ایئر چیف نے انڈونیشیا کے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) شجافری سمیت دیگر اعلیٰ افسران اور انڈونیشیا کی فضائیہ کے چیف کے ساتھ علیحدہ ملاقاتیں کیں اور ہر موقعے پر ان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
انڈونیشیا کے فضائیہ کے چیف کے ساتھ تبادلہ خیال میں دونوں جانب سے فضائیہ سے فضائیہ تعاون کو بڑھانے، بنیادی سے اعلیٰ سطح کی مشترکہ تربیت، پیشہ ورانہ تبادلے اور ابھرتے ہوئے خلائی شعبوں میں تعاون پر بات کی گئی۔
مزید پڑھیے: پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریاں، ’گولڈن ایگل‘ مشق کامیابی سے مکمل
انڈونیشیا کے چیف نے پاک فضائیہ کی بھرپور جنگی تجربے کی تعریف کرتے ہوئے آپریشنل اور فلائنگ تربیت میں تعاون کی خواہش ظاہر کی۔
ایئر چیف کو دو طرفہ فضائی قوت کے تعاون کو مضبوط کرنے میں کردار ادا کرنے پر انڈونیشیا کی فضائیہ کا سب سے بڑا اعزاز، میڈل آف آنر دیا گیا۔
دفاعی اور سیکیورٹی امور پر بات چیتایئر چیف نے وزیر دفاع اور چیف آف ڈیفنس فورسز کے ساتھ مشترکہ اجلاس بھی کیا جس میں وسیع پیمانے پر دفاعی اور سیکیورٹی معاملات پر تبادلہ خیال ہوا۔
مزید پڑھیں: پاک فضائیہ اور بنگلہ دیش ایئر فورس کے درمیان دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
انڈونیشیا کی قیادت نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت، جدید کاری کی کوششوں اور نیشنل ایسٹرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کی جدید تکنیکی انفراسٹرکچر کی تعریف کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انڈونیشیا کے صدر پربوو سبیانٹو ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو پاک فضائیہ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو پاک فضائیہ انڈونیشیا کے انڈونیشیا کی پاک فضائیہ ایئر چیف چیف نے نے پاک
پڑھیں:
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کی بھرپور حمایت سے بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں اپنے منطقی انجام تک جاری رہیں گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا، جہاں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے قومی اتحاد، استحکام اور ثابت قدمی کی اہمیت پر زور دیا۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے اور یہ صوبہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ ان کے مطابق بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت، باہمت اور ثابت قدم عوام ہی اس صوبے کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا مقصد صوبے کی سماجی اور معاشی ترقی کو یقینی بنانا، عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا اور خوشحالی کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے تعاون سے بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور ان کی یہی مشترکہ کاوشیں صوبے میں پائیدار امن کی بنیاد بنیں گی۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گے اور یہ کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک بلا تعطل جاری رہیں گی۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ہر قسم کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی اور ملکی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہیں گی۔