غزہ امن بورڈ کے کردار پر ابہام برقرار، حماس کا اظہار تشویش
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: ترجمان حماس ڈاکٹر خالد قدومی نے کہا ہے کہ غزہ امن بورڈ اور دیگر مجوزہ اداروں کے طریقہ کار تاحال واضح نہیں جبکہ اسرائیل مسلسل جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور غزہ میں روزانہ معصوم فلسطینی شہید ہو رہے ہیں۔ انہوں نے اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اس صورتحال کا نوٹس لیں اور حملے رکوانے کے لیے عملی اقدامات کریں۔
کراچی پریس کلب کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر پریس کلب کے سیکریٹری اسلم خان، جوائنٹ سیکرٹری فاروق سمیع اور مجلس عاملہ کے اراکین بھی موجود تھے۔
ڈاکٹر قدومی نے کہا کہ جنگ بندی کا مقصد غزہ میں جاری نسل کشی کی مہم کو روکنا تھا، مگر زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں، اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ غزہ میں ایسے بم استعمال ہوئے جو 3500 سینٹی گریڈ تک حرارت پیدا کرتے ہیں، جس کے باعث ہزاروں فلسطینیوں کی لاشیں تحلیل ہو گئیں، شہداء کی تعداد دو لاکھ تک پہنچ سکتی ہے، جبکہ پہلے اندازہ تقریباً بہتر ہزار تھا۔
انہوں نے کہا کہ امدادی معاہدے کے تحت روزانہ چھ سو ٹرک امدادی سامان غزہ پہنچنا چاہیے مگر اسرائیل صرف پچاس ٹرکوں کی اجازت دے رہا ہے جو ضرورت کے مقابلے میں نہایت کم ہے، غزہ میں بچوں کو دودھ، پینے کے پانی، ادویات اور سرجیکل آلات کی شدید کمی ہے جبکہ اسپتالوں کی بحالی بھی فوری ضرورت ہے۔
ڈاکٹر قدومی نے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے معاملے پر پاکستانی حکومت کے اقدامات قابلِ قدر ہیں اور پاکستانی عوام و صحافیوں کی اخلاقی حمایت فلسطینی عوام کے لیے حوصلے کا باعث ہے، جنگ بندی کے بعد حماس پر ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں مگر اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کو روکنے والا کوئی نظر نہیں آتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی ٹیکنوکریٹس کی کمیٹی غزہ کی تعمیر نو اور انتخابات کی راہ ہموار کرے گی مگر اسرائیل اس کمیٹی کو غزہ میں داخلے سے روک رہا ہے، فلسطینی اپنے وطن سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے، چاہے انہیں کتنی ہی قربانیاں کیوں نہ دینی پڑیں۔
قبل ازیں کراچی پریس کلب کے سیکرٹری اسلم خان نے فلسطینی عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا صحافتی طبقہ ہمیشہ مظلوم فلسطینیوں کی جدوجہدِ آزادی کی حمایت کرتا رہا ہے اور فلسطین کا مسئلہ پوری انسانیت کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے اسرائیلی حملوں میں شہید صحافیوں کے قتل کی عالمی سطح پر شفاف تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: انہوں نے رہا ہے کہا کہ
پڑھیں:
فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
فوٹو: آئی ایس پی آرفیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔