کراچی میں بے رحم ڈاکوؤں نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT
رواں سال شہر قائد میں ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 12 ہوگئی ہے جن میں ایک طالبہ بھی شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا نوجوان دوراج علاج دم توڑگیا۔ 18 سالہ حذیفہ ولد محمد طارق بدھ کو پیرآباد تھانے کے علاقے اورنگی ٹاؤن قصبہ کالونی ڈھائی نمبرکے قریب موبائل فون کے سامان کی دکان پر ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا۔ حذیفہ جناح اسپتال میں زیر علاج تھا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، مقتول نوجوان قصبہ کالونی کا رہائشی تھا۔ پولیس کے مطابق مقتول نوجوان نے واردات کے دوران اپنا موبائل فون پھینک دیا تھا، جس پر مسلح ملزمان نے فائرنگ کر دی۔
واقعے کے بعد مسلح ملزمان پیدل فرار ہو رہے تھے کہ علاقہ مکینوں نے دونوں ڈکیتوں کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا، اس دوران پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی، جس نے دونوں ملزمان موسیٰ اور معراج کو گرفتار کرلیا۔ واضح رہے کہ رواں سال شہر قائد میں ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 12 ہوگئی ہے جن میں ایک طالبہ بھی شامل ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔