Islam Times:
2026-07-24@02:02:37 GMT

بھارت ترقی پسند بنگلہ دیش کیساتھ کھڑا ہے، نریندر مودی

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT

بھارت ترقی پسند بنگلہ دیش کیساتھ کھڑا ہے، نریندر مودی

سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں بھارتی وزیراعظم نے لکھا کہ میں بنگلہ دیش کے پارلیمانی انتخابات میں بی این پی کو فیصلہ کن جیت دلانے کیلئے طارق رحمان کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ بنگلہ دیش میں 13ویں پارلیمانی انتخابات میں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی نے دو تہائی اکثریت حاصل کر لی ہے۔ نریندر مودی سمیت کئی سربراہان مملکت نے بی این پی کے طارق رحمان کو اس جیت پر مبارکباد دی ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے نریندر مودی نے لکھا کہ یہ جیت (طارق رحمان) بنگلہ دیشی عوام کے ان کی قیادت پر اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں نریندر مودی نے مزید لکھا کہ میں بنگلہ دیش کے پارلیمانی انتخابات میں بی این پی کو فیصلہ کن جیت دلانے کے لئے طارق رحمان کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ جیت بنگلہ دیش کے عوام کے ان کی قیادت پر اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایک جمہوری اور ترقی پسند بنگلہ دیش کی حمایت جاری رکھے گا اور امید کرتا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مضبوط ہوں گے۔

انہوں نے لکھا کہ ہندوستان ایک جمہوری، ترقی پسند اور جامع بنگلہ دیش کی حمایت میں کھڑا رہے گا۔ انہوں نے کہا "میں اپنے متنوع تعلقات کو مضبوط بنانے اور ہمارے مشترکہ ترقیاتی اہداف کو آگے بڑھانے کے لئے آپ کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں"۔ اس سے قبل انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی کے بعد بی این پی نے حکومت بنانے کے لئے اپنی تیاری کا اعلان کیا تھا۔ بی این پی میڈیا سیل نے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) اکثریتی نشستیں جیت کر حکومت بنانے کے لئے تیار ہے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کے استعفیٰ کے بعد یہ پہلا بڑا الیکشن تھا۔ بی این پی کے طارق رحمان تقریباً 17 سال بعد وطن واپس آئے اور اقتدار میں زبردست واپسی کی۔ بھارت نے ان کی جیت پر یہ عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نئی حکومت کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کرے گا۔ بنگلہ دیش میں جمعرات کو عام انتخابات ہوئے جس کے بعد گنتی شروع ہوگئی۔ اب تک دستیاب معلومات کے مطابق طارق رحمان کی بی این پی نے 299 میں سے 209 نشستیں حاصل کی ہیں۔ اس تاریخی فتح کے حوالے سے طارق رحمان نے ملک کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جشن نہ منائیں بلکہ خالدہ ضیاء کو یاد کریں اور نماز جمعہ ادا کریں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انتخابات میں بنگلہ دیش بی این پی ایک پوسٹ لکھا کہ کے لئے

پڑھیں:

صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ

صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز

نیویارک (آئی پی اس )امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو نے متنبہ کیا کہ صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کے ساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے منیلا میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے ساتھ ڈیل کی پاسداری کی، ایران اس وقت امریکا کے ساتھ ڈیل کے لیے تیار نہیں، ممکن ہے کہ اگلے چند دنوں میں اپنا مقف تبدیل کر لے، انہوں نے ساتھ ہی خبردار کیا کہ صورتحال برقرار رہی تو ایران کو اس کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔

مارکو روبیو کا کہنا تھا جب بھی ایران امریکا ڈیل ہوتی ہے اسے ایران کو چلانے والے لوگ خراب کردیتے ہیں، انہوں نے دعوی کیا کہ ایران اب بھی ڈیل کے لیے براہِ راست اور بالواسطہ درخواستیں کر رہا ہے، ایران چاہے تو مشرق وسطی کا امیر ترین ملک بن سکتا ہے لیکن اسے چلانے والے انتہا پسند مذہبی رہنماں کو معاشی معاملات کا علم ہی نہیں، انہیں دلچسپی حزب اللہ، حماس، حوثیوں اور دیگر ملیشیاں کو رقومات دینے میں ہے جن کی سرپرستی میں دہشت گردی ہوتی ہے ۔

مارکو روبیو کا حوثیوں کے حوالے سیکہنا تھا کہ ایران نے حوثیوں کو اس تنازع میں شامل کردیا ہے، اب دیکھتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے، امید ہیحوثی حملے روک دیں گے۔مارکو روبیو نے سعودی عرب کو امریکا کا اہم اسٹریٹجک شراکت دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ جوہری معاہدہ کرنا قابل فہم ہے، مارکوروبیو کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پر امن سول جوہری پروگرام چاہتا ہے، سعودی عرب یا دیگر ممالک کے ساتھ کسی بھی سول جوہری معاہدے میں حفاظتی اقدامات شامل ہوں گے، سول جوہری معاہدے کانگریس کی منظوری سے ہوں گے۔

مارکوروبیو کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عالمی فوجداری عدالت میں پاگل اورجنونی لوگ ہیں، امریکا اس کا حصہ نہیں بنے گا، اگر اگر لوگ اس احمق تنظیم کا حصہ بننا چاہتے ہیں تو وہ ایسا کر سکتے ہیں لیکن ہم اس کا حصہ نہیں بنیں گے اور وہ امریکی شہریوں پر اپنے دائرہ اختیار کا اطلاق نہیں کر سکیں گے۔ یوکرین روس جنگ سے متعلق امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ روس یوکرین جنگ میں بہت خونریزی ہوئی، یوکرین نے اس کی بہت بھاری قیمت اداکی ہے، امریکا یوکرین جنگ کے خاتمیکے لیے تعمیری کردارادا کرنیکے لیے تیار ہے۔ چین کے ساتھ تعلقات پر بات کرتے ہوئے مارکوروبیو کا کہنا تھا کہ چین کیساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبرٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا اگلی خبرپاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • کلچر کب تہذیب بنتا ہے
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی