بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کی تکلیف پر سیاست کرنا مجرمانہ کوشش ہے، طارق فضل چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT
وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کی تکلیف پر سیاست کرنا مجرمانہ کوشش ہے۔ جیل حکام اور حکومت کی ہدایت پر بانی پی ٹی آئی کا پمز ہسپتال میں علاج کرایا گیا اور آئندہ بھی ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ اگر کسی بھی قیدی کی مناسب دیکھ بھال نہیں ہو رہی تو اس کے ذمہ دار ہم ہوں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کی بانی پی ٹی آئی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں بلکہ صرف سیاسی اختلافات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے خود سیاسی اختلافات کو ذاتی دشمنی کا رنگ دیا، جبکہ بانی پی ٹی آئی اپنے جرائم کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کی تکلیف پر سیاست کرنا ایک بار پھر مجرمانہ رویہ ہے اور افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اس معاملے پر بھی سیاست کی جا رہی ہے۔
طارق فضل چودھری نے بتایا کہ جیل حکام اور حکومت کی ہدایت پر ہی پمز ہسپتال میں بانی پی ٹی آئی کا علاج معالجہ ہوا۔ ایک سپر اسپیشلسٹ نے بھی بانی کی صحت سے متعلق رپورٹ مرتب کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس خود اس کیس کو دیکھ رہے ہیں اور جہاں کہیں گے بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا معائنہ کرایا جائے گا۔
وفاقی وزیر پارلیمانی امور نے مزید کہا کہ یہ ایک حساس معاملہ ہے اور حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنا مجرمانہ غفلت کے مترادف ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو آنکھوں کے بہترین ڈاکٹروں کو دکھایا جائے گا اور ہر ممکن علاج کرایا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ احتجاج پارلیمنٹیرینز کا حق ہے، تاہم اس کیس کو سیاسی انداز میں نہ اچھالا جائے اور نہ ہی اس پر سیاست کی جائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی کی پر سیاست
پڑھیں:
جزوی لاک ڈاون، وزیراعظم نے نئے کاروباری اوقات کی منظوری دیدی
کیبنٹ ڈویژن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق تمام دکانیں، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات 9 بجے بند کیے جائیں گے، جبکہ شادی ہالز، مارکیاں اور دیگر کمرشل تقریبات کے مقامات رات 10 بجے تک بند کرنا ہوں گے۔ اسی طرح ریسٹورنٹس، ہوٹلز اور سبزی فروشوں کی دکانوں کے لیے رات 11 بجے تک کاروبار جاری رکھنے کی اجازت ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نے ملک بھر میں توانائی بچت مہم کے تحت کاروباری مراکز کی بندش کے نئے اوقات کار کی منظوری دے دی۔ کیبنٹ ڈویژن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق تمام دکانیں، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات 9 بجے بند کیے جائیں گے، جبکہ شادی ہالز، مارکیاں اور دیگر کمرشل تقریبات کے مقامات رات 10 بجے تک بند کرنا ہوں گے۔ اسی طرح ریسٹورنٹس، ہوٹلز اور سبزی فروشوں کی دکانوں کے لیے رات 11 بجے تک کاروبار جاری رکھنے کی اجازت ہوگی، جس کے بعد انہیں بھی بند کرنا ہوگا۔ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ میڈیکل اسٹورز، آئی ٹی کمپنیاں، تندور، جمز اور فیول اسٹیشنز پر ان اوقات کار کی پابندی لاگو نہیں ہوگی اور وہ حسبِ معمول کام جاری رکھ سکیں گے۔ وفاقی حکومت نے تمام صوبائی حکومتوں اور مقامی انتظامیہ کو ہدایت جاری کی ہے کہ نئے اوقات کار پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ توانائی کے استعمال میں کمی اور بجلی کی بچت کے قومی اہداف حاصل کیے جا سکیں۔