انڈونیشیا کا پاک فضائیہ کے جنگی تجربے اور تربیتی مہارت سے استفادہ کی خواہش کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT
اسلام آباد:
ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی انڈونیشین صدر سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں نے دفاعی تعاون کے فروغ پر زور دیا، انڈونیشین صدر نے پاک فضائیہ کے جدید تربیتی نظام اور ایرو اسپیس ترقیاتی ڈھانچے سے استفادہ کرتے ہوئے اپنی دفاعی صلاحیتیں بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اپنے سرکاری دورۂ انڈونیشیا کے دوران صدر پربوو سوبیانتو سے اہم ملاقات کی، جس میں پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات، مشترکہ اقدار اور دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران ائیر چیف نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تاریخی روابط کو اجاگر کیا۔
قبل ازیں ائیر چیف نے انڈونیشیا کے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجافری سجامسو الدین، مسلح افواج کے کمانڈر اور انڈونیشین فضائیہ کے سربراہ سے بھی علیحدہ علیحدہ اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کیں، جہاں انہیں تمام مقامات پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
انڈونیشین فضائیہ کے سربراہ کے ساتھ ملاقات میں دونوں جانب سے فضائی افواج کے مابین تعاون، بنیادی سے جدید سطح تک مشترکہ تربیت، پیشہ ورانہ تبادلوں اور ابھرتے ایرو اسپیس شعبوں میں اشتراک بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
انڈونیشین فضائیہ کے سربراہ نے پاک فضائیہ کے جنگی تجربے اور تربیتی مہارت کو سراہتے ہوئے آپریشنل اور فلائنگ ٹریننگ میں معاونت کی خواہش ظاہر کی۔ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو دوطرفہ فضائی تعاون کے فروغ میں نمایاں کردار پر انڈونیشین فضائیہ کی جانب سے اعلیٰ ترین اعزاز “میڈل آف آنر” بھی عطا کیا گیا۔
مزید برآں، انڈونیشین وزیر دفاع اور چیف آف ڈیفنس فورسز کے ساتھ مشترکہ اجلاس میں دفاعی و سلامتی سے متعلق وسیع امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا، جبکہ انڈونیشین قیادت نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت، جدیدیت کے عمل اور نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کی جدید تکنیکی صلاحیتوں کو بھی سراہا۔
یہ دورہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان دفاعی تعاون، فضائی روابط اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انڈونیشین فضائیہ فضائیہ کے سربراہ پاک فضائیہ کے انڈونیشیا کے ائیر چیف کیا گیا
پڑھیں:
محسن نقوی کی مستونگ کے قریب سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم اور گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔