الحمرا ہال لاہور، 3 روزہ دسویں فیض فیسٹیول کا آغاز ہو گیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT
لاہور:(نیوزڈیسک) صوبائی دارالحکومت کے الحمرا ہال میں دسویں فیض فیسٹیول کی سرگرمیاں جاری ہیں۔
آج شروع ہونے والا فیسٹیول اتوار کی شام تک جاری رہے گا، فیسٹیول کے دوران مجموعی طور پر 40سیشنز منعقد ہوں گے۔
لاہور کے الحمرا ہال میں 10ویں فیض فیسٹیول کے پہلے روز افتتاحی تقریب سے مختلف مقررین جن میں سلیمہ ہاشمی، رضی احمد سمیت ودیگر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا جب کہ پروگرام کے دوران مجموعی طور پر 40 سیشنز منعقد ہوں گے۔
ایونٹس میں کتب کی تقاریبِ رونمائی، ورکشاپس، تھیٹر، اوپن مائیک، کتاب میلہ، فوڈ سٹالز، ڈرم سرکل، کلاسیکل رقص، میوزک پرفارمنسز اور دیگر پُروقار سرگرمیاں شامل ہیں جو اسے ایک ہمہ جہت اور یادگار ادبی و ثقافتی فیسٹیول بنائیں گی۔
دوسری جانب شائقین کی بڑی تعداد فیض فیسٹیول سے لطف اندوز ہو رہی ہے اور مندوبین کی طرف سے کی گئی گفتگو سننے والوں کے لئے یاد گار رہے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فیض فیسٹیول
پڑھیں:
مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ہونےوالی مون سون کی بارش نے جل تھل ایک کردیا۔لاہور میں مون سون کا سپیل زور شور سے جاری ہے اورعلی الصبح سے ہونے والی موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔واسا لاہور کی جانب سے اب تک ہونے والی بارش کا ریکارڈ جاری کردیاگیاہے جس کے مطابق جیل روڈمیں 28.5، ایئرپورٹ میں 263، ہیڈ آفس گلبرگ میں 52، لکشمی چوک میں 25، اپر مال کے علاقے میں 114.4، مغلپورہ میں 129، تاجپورہ میں 155، نشتر ٹاؤن میں 56.4، چوک ناخدا میں 62، پانی والا تالاب میں 27.2، فرخ آباد میں 23.4، گلشن راوی میں 18، اقبال ٹاؤن میں 54.2، سمن آبادمیں 32، جوہر ٹاؤن میں 81، ڈیفنس روڈ میں 45، شادی پورہ میں 132.4 ، سگیاں میں 22.2اور مناواں میں 106 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،سب سے زیادہ 263 ملی میٹر بارش ائیر پورٹ پر ریکارڈ کی گئی ہے ۔لاہور میں ہونےوالی موسلادھار بارش سےسیشن کورٹ میں سینئر قانون دان پیر مسعود چشتی سمیت2 وکلاء کے چیمبر گرگئے،پیر مسعود چشتی کا چیمبر کافی عرصے سے خالی پڑاتھا،چیمبر کی چھت بارش کے پانی کا بوجھ برداشت نہ کر سکی اورگرگئی،شدید بارش کی وجہ سے ماتحت عدالتوں میں سائلین نہ پہنچ سکے۔ دوسری طرف آئی جی پنجاب نے پولیس کو حادثات اور ناگہانی صورتحال میں امدادی سرگرمیوں میں شرکت کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس افسران اور اہلکار بارش سے متاثرہ علاقوں میں انتہائی مستعد ہو کر ڈیوٹی انجام دیں،سپروائزری پولیس افسران بارش زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں خود مانیٹر کریں، بارش کے مزید امکانات کے پیش نظر پولیس افسران اور اہلکار الرٹ رہیں،کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ریسپانڈ کریں۔ملک کے دوسرے حصوں کی طرح ضلع خیبر کے باڑہ اور جمرود کے علاؤہ وادی تیراہ کے پہاڑوں پر بھی ہونے والی بارش سے موسم خوشگوارہوگیا لیکن ندی نالوں میں طغیانی اور دریائے باڑہ میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے ،جولائی کے مہینے میں دسمبر جیسے سردی محسوس کی جارہی ہے،پہاڑی علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے،ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو کی جانب سے حفاظتی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ ندی نالوں کے قریب جانے پر پابندی کی خلاف ورزی پر دوافرادکو گرفتار بھی کرلیاگیاہے۔