سکردو، اسلامی تحریک کا سانحہ ترلائی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT
اسلام ٹائمز: مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں ہولناک دہشتگردی ریاست اور اداروں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اگر ملک کا دارالحکومت محفوظ نہیں تو عوام کا اللہ ہی حافظ ہے۔ مقررین نے کہا کہ اسلام آباد میں تکفیری جماعت کی جانب سے مسلسل کھلے عام کفر کے فتوے لگائے جا رہے ہیں، لیکن اداروں کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ایل اے انجم
سانحہ ترلائی اسلام آباد کے خلاف ملک بھر کی طرح سکردو میں بھی اسلامی تحریک کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ بعد نماز جمعہ مرکزی جامع مسجد کے باہر احتجاجی مظاہرے میں عوام کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ اس موقع پر مظاہرین نے دہشتگردی کیخلاف پرزور نعرے لگائے اور سانحہ ترلائی کے مجرموں کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں ہولناک دہشتگردی ریاست اور اداروں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اگر ملک کا دارالحکومت محفوظ نہیں تو عوام کا اللہ ہی حافظ ہے۔ مقررین نے کہا کہ اسلام آباد میں تکفیری جماعت کی جانب سے مسلسل کھلے عام کفر کے فتوے لگائے جا رہے ہیں، لیکن اداروں کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کاروباری عدم اعتماد، 80 فیصد اداروں کے سرمایہ کاری فیصلے موخر، اوورسیز چیمبر
اسلام آباد،اوورسیز چیمبر آف کامرس سروے (overseas chamer commerce)میں بتایا گیا کہ پاکستان میں کاروباری اعتماد کمزور ہوگیا، 70 سے 80 فیصد اداروں کے سرمایہ کاری فیصلے موخر ہوئے۔
سروے میں بتایا گیا کہ مجموعی کاروباری اعتماد 9 فیصد پوائنٹس کمی سے مثبت 13 فیصد رہ گیا، خدمات کے شعبے میں اعتماد 20 پوائنٹس گر کر مثبت 14 فیصد رہ گیا۔
اوورسیز چیمبر سروے کے مطابق مینوفیکچرنگ کے شعبے میں کاروباری اعتماد 7 پوائنٹس کم ہوگیا، صرف ریٹیل سیکٹر میں کاروباری اعتماد 3 پوائنٹس اضافے سے مثبت 20 فیصد ہوگیا۔
مزید پڑھیں:سیکیورٹی خدشات: ڈرون اڑانے پر پابندی میںمزید 30 دن کی توسیع
سروے میں یہ بھی بتایا گیا کہ نئی سرمایہ کاری انڈیکس 10 پوائنٹس کمی سے صرف مثبت 2 فیصد رہ گیا۔