ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کا انڈونیشیا کا دورہ ،، صدر اور عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو انڈونیشیا کے سرکاری دورہ پر جکارتہ پہنچ گئے۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی انڈونیشیا کے صدر پربوو سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان اور انڈونیشیا کی دیرینہ برادرانہ شراکت داری پر زور دیا گیا۔
اس موقع پر انڈونیشی صدر پربوو نے پاک فضائیہ کے جدید تربیتی نظام میں دلچسپی ظاہر کی۔ انڈونیشیا نے دفاعی صلاحیت بڑھانے کے لیے پاک فضائیہ سے تعاون کی خواہش ظاہر کی۔
دنیا کو درپیش بہت سے مسائل کا حل تہذیبی اور ثقافتی سفارت کاری میں مضمر ہے: مجیب الرحمان شامی
آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر چیف نے انڈونیشین وزیر دفاع اور عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں، ایئر چیف کو تمام مقامات پر باقاعدہ گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
دونوں فضائی افواج نے مشترکہ تربیت اور پیشہ ورانہ تبادلوں پر اتفاق کیا، ابھرتے ایرو اسپیس شعبوں میں باہمی اشتراک بڑھانے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ انڈونیشین ایئر چیف نے پاک فضائیہ کے جنگی تجربے کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر ایئر چیف کو انڈونیشین فضائیہ کا اعلیٰ ترین میڈل آف آنر دیا گیا۔ مشترکہ اجلاس میں دفاع اور سلامتی کے مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ہر سال کتنے ہزار بچے دل کی بیماری کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں۔۔۔؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
سٹی 42 : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی ملاقات ہوئی ۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کی مشترکہ کوششوں سے بلوچستان میں پائیدار امن قائم ہوگا۔ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ہدفی کارروائیاں مکمل عزم کے ساتھ جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اور عوام کے لیے خطرہ بننے والے دہشت گرد نیٹ ورک کا ہر صورت خاتمہ کیا جائے گا، بیرونی سرپرستی میں چلنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی اور عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دشمن کے مذموم عزائم کو مسلح افواج اور پاکستانی عوام کے اتحاد و استقامت سے ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر اور قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت اور ثابت قدم عوام صوبے کی سب سے بڑی طاقت ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ترقیاتی منصوبے بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوامی اور جامع حکمت عملی کے تحت جاری ہیں۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی یکجہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار
اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔