شرجیل انعام میمن نے جماعت اسلامی کو مظاہرے کیلئے جگہ دینے کی پیشکش کردی
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے جماعت اسلامی کو مظاہرے کیلئے جگہ دینے کی پیشکش کردی۔
کراچی کے مقامی ہوٹل میں تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ شاہراہ فیصل پر جماعت اسلامی کے احتجاج سے عوام کو نقصان پہنچا، بد قسمتی سے جماعت اسلامی کا وتیرہ ہے کہ عوام کو پریشان کرے۔
انہوں نے کہا کہ ہفتے کو اسمبلی نہیں ہوتی جماعت اسلامی والے بند عمارت کا گھیراؤ کرنا چاہتے ہیں، سڑکیں بند کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے، ہم مظاہرے کیلئے جگہ دینے کو تیار ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ ایم کیو ایم وفاقی حکومت میں بیٹھی ہے، آپ وفاقی وزیر ہیں وزیراعظم کو بولیں کہ سندھ حکومت سے بات کریں، آئین میں ہر کسی کا کردار موجود ہے، کسی نے تنقید کرنی ہے کر لے۔
انہوں نے کہا کہ سیاست دان کے طور پر بانی پی ٹی آئی کی صحت کے لیے دعا گو ہوں، جیسی جیل آصف زرداری نے کاٹی ایسا کوئی نہیں کر سکتا ہے، اس سے پہلے بھی کئی لیڈر اسی طریقے سے باہر نکلے تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی نے کہا کہ
پڑھیں:
ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔
قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔
انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔
قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔