اسلام آباد خودکش دھماکے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی شدید مذمت
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اسلام آباد میں مسجد پر ہونے والے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
سلامتی کونسل کے صدر جیمز کاریوکی نے اپنے بیان میں کہا کہ 6 فروری 2026 کو اسلام آباد کی امام بارگاہ میں ہونے والے اس بزدلانہ حملے میں کم از کم 32 پاکستانی شہری جاں اور 92 زخمی ہوئے۔ داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
سلامتی کونسل کے ارکان نے متاثرین کے خاندانوں اور پاکستان کی حکومت و عوام سے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔
مزید پڑھیںترلائی دھماکا، بھارت نے خودکش حملہ آور کو افغانستان میں تربیت دی، وفاقی وزیر
ترلائی دھماکا؛ بمبار کو روکنے والے شہری کیلیے 1 کروڑ، شہدا کے ورثا کو 50 لاکھ دینے کا اعلان
اسلام آباد دھماکا، انتظامیہ نے امام بارگاہ کی تعمیر و مرمت کے کام کا آغاز کردیا
کونسل نے ہر قسم کی دہشت گردی کو بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے زور دیا کہ اس حملے کے مرتکب، منتظمین، مالی معاونین اور اسپانسرز کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے تمام ممالک سے بین الاقوامی قوانین کے تحت پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی اپیل کی ہے،
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سلامتی کونسل
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔