مولانا فضل الرحمان کا عیدالفطر کے بعد ملک گیر عوامی تحریک چلانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT
اسکرین گریب/ فیس بک نعیم الرحمان
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عیدالفطر کے بعد ملک گیر عوامی تحریک چلائیں گے، ہم چاروں صوبوں میں جائیں گے۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کے ہمراہ اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 19 فروری کو غزہ امن بورڈ کا اجلاس ہونے جا رہا ہے، 70 ہزار سے زیادہ فلسطینیوں کا خون بہایا گیا ہے۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ غزہ امن بورڈ کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان سے بات چیت ہوئی، ہماری مشاورت کا سلسلہ جاری رہے گا۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے ملکی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمان الرحمان نے کہا کہ نعیم الرحمان
پڑھیں:
پی ٹی آئی کے علاوہ سب کو انتخابی مہم کی اجازت ہے، شفیع جان
تحریک انصاف کے رہنما شفیع جان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کے علاوہ باقی تمام جماعتوں کو انتخابی مہم چلانے کی اجازت ہے، نواز شریف اور بلاول بھٹو زرداری بھی کیمپین کر رہے ہیں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر تحریک انصاف کا کوئی وزیر وہاں ہوتا تو الیکشن کمیشن حرکت میں آچکا ہوتا۔ الیکشن کمیشن کی یہ خاموشی ہمیں سمجھ نہیں آرہی۔
شفیع جان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان ڈیموکریٹک موومنٹ سے الحاق کیا تو اُس کو بھی کینسل کر دیا گیا اور ہمارے اُمیدواروں کو آزاد ڈیکلیئر کر دیا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام فیصلہ کر چکے ہیں، 7 جون کو تحریک انصاف کامیاب ہو گی۔ ہم اپنے ووٹ کو محفوظ بنانے کے مکینزم پر کام کر رہے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ فارم 47 کی ایک اور واردات کی تیاری کی جارہی ہے وہ ہم کرنے نہیں دیں گے۔ اس کے خلاف ہمیں اگر گلگت بلتستا ن بند کرنا پڑا تو یہ بھی کریں گے۔