کراچی:

کراچی سمیت سندھ بھر میں میٹرک کے امتحانات 31 مارچ سے لیے جائیں گے جبکہ انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا آغاز 15 اپریل سے ہوگا۔

اس بات کی منظوری جمعرات کی دوپہر محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے منعقدہ اجلاس میں دی گئی جو وزیر تعلیم سندھ سردار علی شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نویں اور دسویں کے سالانہ امتحانات عید کے بعد 31 مارچ سے شروع کیے جائیں جبکہ مزید 15 روز کے وقفے کے ساتھ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 15 اپریل سے شروع ہوں۔

اجلاس میں نیا تعلیمی سیشن 2026/27 یکم اپریل سے شروع کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میٹرک کے نتائج یکم جون جبکہ انٹرمیڈیٹ کے نتائج 15 جون تک جاری کر دیے جائیں۔



سی ای ایس 2026 امتحانات کا شیڈول، غلط رپورٹنگ پر قانونی کارروائی کی تنبیہ

سندھ میں متعارف کروائے گئے یونیفارم ایکزامینیشن سلیبس پر عمل درآمد فی الحال روکا دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں فیصلہ کیا گیا کہ نویں اور دسویں جماعتوں میں یونیفارم ایکزامینیشن سلیبس آئندہ برس 2027 کے سالانہ امتحانات سے لاگو ہوگا۔

اجلاس میں موسم گرما اور سرما کی تعطیلات میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں ہو سکی اور فیصلہ کیا گیا کہ موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 31 جولائی جبکہ موسم سرما کی 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک ہی ہوں گی تاہم اگر موسم سرما کی تعطیلات میں کسی قسم کی تبدیلی کی ضرورت محسوس ہوئی تو اس کے لیے اپریل میں اسٹیئرنگ کمیٹی کا مزید ایک اور اجلاس کرلیا جائے گا۔

اجلاس میں جب موسم سرما کی تعطیلات میں تبدیلی پر بات شروع ہوئی تو کیمبرج اسکول کے نمائندوں نے اس مجوزہ تبدیلی کی مخالفت کی اور کہا کہ ہماری چھٹیاں انٹرنیشنلی ہوتی ہیں لہٰذا اسے تبدیل نا کیا جائے، اس نکتے کے بعد اس بحث کو ختم کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کے اعداد وشمار کے مطابق کراچی سمیت پورے سندھ میں موسم سرما کی شدت جنوری میں ہوتی ہے اور اسی وجہ سے اس بار محکمہ تعلیم کو اسکولوں کے اوقات کار بھی تبدیل کرنے پڑے تھے۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل فیصلہ کیا گیا کہ انٹرمیڈیٹ کے موسم سرما کی کی تعطیلات اجلاس میں

پڑھیں:

حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری

صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلِ سنت پاکستان کراچی کے وفد نے حضرت علامہ سید شاہ عبد الحق قادری کی قیادت میں سندھ کے صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دینی امور، مساجد، مدارس، محکمہ اوقاف کے زیر انتظام مزاراتِ اولیائے کرام کی دیکھ بھال زائرین کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد میں سید رفیق شاہ، مفتی بلال قادری، مولانا جمیل احمد امینی، عبداللہ میمن اور شفیع رانا قادری بھی شامل تھے۔ وفد نے صوبائی وزیر کو کراچی سمیت سندھ بھر میں مساجد، مدارس اور مزارات کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور مختلف تجاویز پیش کیں۔

شاہ عبد الحق قادری نے اس موقع پر کہا کہ حکومتی ادارے مساجد، مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان کریں۔ انہوں نے محکمہ اوقاف کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے، انتظامی مسائل کے حل اور مسلسل رابطہ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری