(عثمان خان ) جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان ناکام خارجہ پالیسی چلا رہا ہے جہاں تمام ہمسایہ ممالک اور دوست ناراض ہیں،افغانستان سے بھی کہتے ہیں کہ وہ پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات بنائے۔

 امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ 19 فروری کو ٹرمپ کے بورڈ آف پیس کا اجلاس ہونے جا رہا ہے، بورڈ آف پیس کا اجلاس اقوام متحدہ کو بائی پاس کرنا ہے، بورڈ آف پیس کے اجلاس میں پاکستان کی شرکت کسی صورت مناسب نہیں ۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ان حالات میں ملی غیرت کا مظاہرہ کیا جائے،اسلامی دنیا بھی کسی صورت اس اجلاس میں شرکت نہ کرے،فلسطینیوں کے ساتھ عالمی قوتیں مذاق کر رہی ہیں اور ہمارے حکمران اس میں شریک ہیں، اگر ہمارے حکمران امریکی غلامی پر بضد ہیں تو ہم بھی ان کے خلاف نکلنے کو تیار ہیں۔

نائب وزیرِ اعظم کی زیر صدارت سینٹر آف ایکسیلینس فار آٹزم  کے مشاورتی بورڈ  کا اجلاس

  جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ نے کہا کہ عیدالفطرکے بعد بھر پور عوامی مہم چلائی جائے گی،جے یوآئی نے 12 تاریخ کو مردان میں ملین مارچ کا اعلان کیا ہے،  پاکستان ایک دفعہ فلسطینیوں کا قتل عام کر چکا جسے فلسطینی بھولے نہیں ہیں۔انھوں نے کہا کہ کیا آپ ایک بار بھر وہی عمل دہرائیں گے، فلسطین میں فوج بھیجنا پاکستان کو اسرائیل کے شانہ بشانہ کھڑا کرنا ہے،پاکستان میں مسلح گروہوں کی کارروائیوں پر ہمیں افغانستان اور ایران سے بات کرنی چاہئے۔

خلیجی ملک عمان میں زلزلے کے جھٹکے؛ شدت 5.

2 ریکارڈ

 امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمن سے غزہ بورڈ آف پیس پر بات چیت ہوئی، پاکستان نے بورڈ کا ممبر بننا قبول کیا اور شرکت کی دعوت بھی قبول کی ،ہمیں خدشہ ہے کہ حکومت غزہ میں فوج بھیجے گا، کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا کہ پاکستان آئی ایس ایف کا حصہ بنے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں امن کے حوالے سے بات کی ہے،پاکستان کو کسی بھی ایسی جنگ میں نہیں جانا چاہئے جس سےنقصان پاکستان اور افغانستان کو ہو، اگر حکومت نے بات نہ مانی تو آنے والے دنوں میں عوام کو موبلائز کریں گے۔

عمران خان کے 6 کیسز سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر دیئے گئے


 
 

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمن ناکام خارجہ پالیسی حافظ نعیم مولانا فضل الرحمن جماعت اسلامی حافظ نعیم مولانا فضل الرحمن مولانا فضل الرحمن بورڈ ا ف پیس نے کہا کہ

پڑھیں:

ایس سی او اجلاس کے موقع پر پاک چین وزرائے خارجہ کی ملاقات، علاقائی امن اور تعاون پر تبادلۂ خیال

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کرغزستان میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے موقع پر چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کے دوطرفہ تعلقات، خطے کی تازہ صورتحال اور مختلف کثیرالجہتی فورمز پر باہمی تعاون کے فروغ سے متعلق امور پر مفصل اور نتیجہ خیز تبادلۂ خیال کیا۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران پاکستان کی علاقائی امن، استحکام اور سفارتی کوششوں کو سراہنے پر چینی وزیر خارجہ وانگ یی کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کی کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ  کی آئندہ سربراہی سنبھالنے اور 2027 میں ایس سی او سربراہ اجلاس کی میزبانی پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے، علاقائی امن و استحکام کے فروغ اور بین الاقوامی و علاقائی فورمز پر قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاک چین تعلقات پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار چینی وزیر خارجہ وانگ یی شنگھائی تعاون تنظیم

متعلقہ مضامین

  • ایس سی او اجلاس کے موقع پر پاک چین وزرائے خارجہ کی ملاقات، علاقائی امن اور تعاون پر تبادلۂ خیال
  • عباس عراقچی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان پہنچ گئے
  • ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کا آغاز، اسحاق ڈار کی شرکت
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان