اسلام ٹائمز: مظاہرین نے حکومت کی سیکیورٹی ناکامی کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری، شفاف تحقیقات اور ذمہ دار عناصر کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ریاست کی اولین ذمہ داری شہریوں کے جان و مال اور عبادت گاہوں کا تحفظ ہے، مگر مسلسل واقعات حکومت کی ناکامی کو ظاہر کرتے ہیں۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: نادر بلوچ

اسلام آباد میں سانحہ ترلائی کے شہداء سے اظہارِ یکجہتی اور دہشت گردی کے خلاف ملتِ جعفریہ پاکستان کے زیرِ اہتمام امام بارگاہ جی سکس ٹو میں مرکزی اجتماع اور بعد ازاں عظیم الشان احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں ہزاروں مرد و خواتین، مذہبی و سماجی تنظیموں کے قائدین، علمائے کرام اور مختلف مکاتبِ فکر کے نمائندوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے حکومت کی سیکیورٹی ناکامی کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری، شفاف تحقیقات اور ذمہ دار عناصر کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ریاست کی اولین ذمہ داری شہریوں کے جان و مال اور عبادت گاہوں کا تحفظ ہے، مگر مسلسل واقعات حکومت کی ناکامی کو ظاہر کرتے ہیں۔

رہنماؤں نے واضح کیا کہ بے گناہ شہریوں کا قتل، نفرت انگیز تقاریر اور تکفیری بیانیہ ملک کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہے، جس کے خاتمے کے لیے ریاست کو بلاامتیاز کارروائی کرنا ہوگی۔ انہوں نے کالعدم تنظیموں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف سخت اقدامات، نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی اور عبادت گاہوں کی مؤثر سیکیورٹی پالیسی اپنانے پر زور دیا۔ اعلامیے میں مطالبہ کیا گیا کہ شہداء کے لواحقین کو فوری مالی امداد اور سرکاری ملازمتیں دی جائیں، زخمیوں کے تمام علاج معالجے کے اخراجات حکومت برداشت کرے اور امن دشمن عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کی جائے۔ قیادت نے اعلان کیا کہ اگر پندرہ دن کے اندر مطالبات پر عملدرآمد نہ ہوا تو ملک گیر پُرامن احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی، جس کی ذمہ داری حکومتِ وقت پر عائد ہوگی۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.

youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کرتے ہوئے حکومت کی کے خلاف

پڑھیں:

معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارت میں ہونے والے احتجاج میں شامل ایک بھارتی طالبہ اپنی ہی حکومت کے مؤقف پر سوالات اٹھاتے ہوئے سخت تنقید کرتی نظر آ رہی ہے۔ ویڈیو میں طالبہ کا کہنا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران پاکستان نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے بھارتی رافیل طیارے گرائے اور بھارتی فوجیوں کو بھی مارا ہے تاہم اس وقت بھارتی حکومت نے ان تمام دعوؤں کو مکمل طور پر مسترد کر دیا تھا۔

Array koi baat nahi it's ok pic.twitter.com/ZwimtIcx4a

— iffi (@iffiViews) July 22, 2026

طالبہ ویڈیو میں کہتی ہے کہ اب اگر ایک سال بعد حکومت خود یہ تسلیم کر رہی ہے کہ اس دوران چھ بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے تو اس سے عالمی سطح پر یہی تاثر جائے گا کہ پاکستان کے دعوے درست تھے۔ اس صورتحال نے بھارتی حکومت کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے آخر میں وہ یہ بھی کہتی ہے کہ اس کے بعد پاکستان کے سامنے بھی ہماری عزت نہیں رہی۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے شیئر کی جا رہی ہے جہاں صارفین اس پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دیگر دعوے بھی درست تھے جبکہ کچھ صارفین نے بھارتی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے حقائق چھپانے اور متضاد بیانات دینے کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انڈین آرمی بھارتی طیارے پاک آرمی پاک فوج پاکستانی فوج رافیل ویڈیو وائرل

متعلقہ مضامین

  • ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے، وزیر صحت
  • پٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے پر شہری مایوس، فوری ریلیف کا مطالبہ
  • مقبوضہ کشمیر میں حالاے نشل کشی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں، رُکن برطانوی پارلیمنٹ
  • آپریشن سندور کی ناکامی پر بھارتی حکومت کا بیانیہ اپنے ہی شہریوں نے زمین بوس کر دیا 
  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی