سندھی ادبی بورڈ کے بورڈ آف گورنرکااجلاس ، سندھی زبان کے فروغ پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سندی ادبی بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کا اہم اجلاس چیئرمین مخدوم سعیدالزمان ”عاطف” کی صدارت میں ہیڈ آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈاکٹر در محمد پٹھان، ڈاکٹر عبدالغفار سومرو، سرفراز راجڑ، نذیر ناز، ڈاکٹر کریم احمد خواجہ، ڈاکٹر نواز علی شوق اور ڈاکٹر اسد جمال پلی سمیت دیگر اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران سندھی زبان، ادب اور ثقافت کے فروغ پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ نئے اشاعتی منصوبوں، تحقیقی اسکیموں اور ادبی سرگرمیوں کی منظوری دی گئی۔ چیئرمین مخدوم سعیدالزمان ”عاطف” نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ سندھ ادبی بورڈ سندھی زبان کے تحفظ، ترویج اور ترقی کے لیے ہر ممکن کوششیں جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ معیاری اشاعت، تحقیق اور ادبی پروگراموں کے ذریعے سندھ کی علمی و ثقافتی شناخت کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ اجلاس میں مالی و انتظامی معاملات کا بھی جائزہ لیا گیا اور ادارے کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے سفارشات منظور کی گئیں۔ آخر میں چیئرمین نے تمام اراکین کی تجاویز کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ باہمی تعاون سے بورڈ کو مزید فعال اور متحرک بنایا جائے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وفاقی بجٹ 5 جون کو پیش نہیں کیا جائیگا
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے بڑی سیاسی اور معاشی پیش رفت سامنے آئی ہے. جہاں حکومت نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ اب 5 جون کو پیش نہیں کیا جائے گا۔اس تاخیر کی بنیادی وجہ قومی اقتصادی کونسل (NEC) کا اہم ترین اجلاس ملتوی ہونا ہے، جو پہلے 3 جون کو شیڈول تھا۔حکومت کی جانب سے اس اجلاس کی منسوخی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ فی الحال وفاعل بجٹ پیش کرنے کی کسی حتمی نئی تاریخ کا تعین تو نہیں ہو سکا.تاہم اب بجٹ 8 یا 12 جون کو پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے کا قوی امکان ہے۔سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق، قومی اقتصادی کونسل کے اس اہم اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا. جس کے بعد ہی بجٹ کی حتمی تاریخ سامنے آ سکے گی۔