خطہ تیزی سے بڑھتی آبادی کے شدید دبائو کاشکارہے‘وزیراعلیٰ
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ایشیا پیسیفک خطہ تیزی سے بڑھتی شہری آبادی، رہائش کی کمی، موسمیاتی خطرات اور ماحولیاتی دباؤ جیسے شدید مسائل سے دوچار ہے۔ انہوں نے موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم رہائش، جامع منصوبہ بندی، آفات سے نمٹنے کی تیاری اور کمیونٹی کی بنیاد پر حل فوری طور پر اپنانے پر زور دیا۔ مقامی ہوٹل میں تین روزہ ایشیا پیسیفک شیلٹر اینڈ سیٹلمنٹس فورم (اے پی ایس ایس ایف) 2026 کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ رہائش اور انسانی آبادیاں محض بنیادی ڈھانچے کے مسائل نہیں بلکہ وقار، مساوات، سماجی استحکام اور موسمیاتی لچک کے بنیادی ستون ہیں۔ انہوں نے بین الاقوامی مندوبین، ترقیاتی شراکت داروں اور ماہرین کا بامعنی اور حل پر مبنی مباحثوں پر شکریہ ادا کیا۔سندھ کو موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ بحالی کے عالمی رہنما کے طور پر پیش کرتے ہوئے فورم اختتام پذیر ہوا جس میں صوبے نے خود کو آفات کے بعد رہائش اور آبادی کے حل میں قائد کے طور پر پیش کیا۔ رہائش کے حل کے حوالے سے خطے کے اہم ترین پلیٹ فارم کے طور پر بیان کیے جانے والے اے پی ایس ایس ایف میں تقریباً 1200 شرکاء نے شرکت کی، جن میں تقریباً 100 بین الاقوامی مندوبین شامل تھے، جو 206 تنظیموں کی نمائندگی کر رہے تھے۔ ان تنظیموں میں حکومتیں، ترقیاتی ادارے، مالیاتی ادارے، اقوام متحدہ کے ادارے، تعلیمی ادارے، سول سوسائٹی، میڈیا اور نجی شعبہ شامل تھے۔ مجموعی طور پر 41 ممالک سے 600 مندوبین، سینئر سرکاری حکام اور عالمی ماہرین نے شرکت کی۔سندھ کے تجربے کا حوالہ دیتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبہ سیلاب، بڑے پیمانے پر نقل مکانی اور شہری نظام پر دباؤ کے ذریعے موسمیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات کا براہ راست سامنا کر چکا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
جاپان نے شدید گرمی میں کام کرنے والے افراد کے لیے ایک منفرد ٹھنڈا کرنے والا کیبن متعارف کرا دیا ہے جسے ‘انسانی ریفریجریٹر’ کہا جا رہا ہے۔
یہ آلہ چند منٹ میں جسم کا درجہ حرارت کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور خاص طور پر تعمیراتی شعبے، فیکٹریوں اور کھلے مقامات پر کام کرنے والے افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں بڑھتی گرمی انسانی دماغ پر کیا اثر ڈال رہی ہے؟
جاپانی کمپنیوں کی تیار کردہ اس مشین کو ‘دو ہائیمون باکس’ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ایک چھوٹے کمرے یا کیبن کی طرح ہے جس میں ایک شخص داخل ہوکر گرمی سے فوری راحت حاصل کرسکتا ہے۔ اس کے اندر درجہ حرارت تقریباً 15 ڈگری سینٹی گریڈ رکھا جاتا ہے جبکہ ٹھنڈی ہوا سر، گردن، کندھوں اور کمر کی جانب پھینکی جاتی ہے۔
کمپنی کے مطابق چند منٹ کے استعمال سے جسم کو ٹھنڈک کا احساس ہونا شروع ہوجاتا ہے، جبکہ تقریباً 10 منٹ تک اس میں رہنے سے شدید گرمی کے اثرات کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ نظام پورے کمرے کو ٹھنڈا کرنے کے بجائے صرف انسان کے جسم کو ٹھنڈا کرنے پر توجہ دیتا ہے، جس سے توانائی کی بچت بھی ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریفریجریٹر سے پہلے پانی ٹھنڈا کرنے کی سعودی صحرائی ایجاد کیا تھی؟
یہ ایجاد ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب جاپان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں شدید گرمی کی لہریں بڑھ رہی ہیں اور بیرونی کام کرنے والے افراد کو گرمی سے متعلق مسائل کا سامنا ہے۔
‘دو ہائیمون باکس’ کو کاروباری اداروں کے لیے فروخت کیا جا رہا ہے اور اسے فیکٹریوں، تعمیراتی مقامات اور دیگر گرم ماحول والی جگہوں پر استعمال کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news انسانی فریج جاپان گرمی