data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260214-01-14
اسلام آباد(نمائندہ جسارت) امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے جمعیت علما ء اسلام (ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں غزہ امن بورڈ، ملک میں جاری دہشت گردی کی لہر و امن و امان کی صورتحال سمیت سیاسی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ دو طرفہ قیادت میں ان امور پر اتفاق پایا گیا ہے کہ پاکستان کو کسی صورت ٹرمپ کے مجوزہ غزہ امن بورڈ کا حصہ نہیں بننا چاہیے اور یہ کہ پاکستان اور افغانستان کو بات چیت سے مسائل کا حل نکالنا ہوگا۔نائب امیر جماعت اسلامی میاں محمد اسلم ، امیر اسلام آباد نصراللہ رندھاوا ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی فراست شاہ، سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی شکیل احمد ترابی ، مولانا عبدالواسع ، مولانا عطا الحق درویش ، مولانا صلاح الدین اور مفتی ابرار احمد بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ملاقات میں ملکی اور بین الاقوامی صورتحال اور غزہ امن بورڈ پر بات چیت ہوئی ، پاکستان نے بورڈ کا ممبر بننا قبول کیا اور شرکت کی دعوت بھی قبول کی ، ہمیں خدشہ ہے کہ حکومت غزہ میں فوج بھیجے گی جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا، پاکستان کو کسی بھی ایسی جنگ میں نہیں جانا چاہیے جس کا نقصان ملک کو ہو، اگر حکومت نے بات نہ مانی تو آنے والے دنوں میں عوام کو متحرک کریں گے۔مولانا فضل الرحمن نے امیر جماعت اسلامی اور ان کے وفد کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ 19 فروری کو ٹرمپ کے مجوزہ امن بورڈ کا اجلاس ہونے جا رہا ہے جو اقوام متحدہ کو بائی پاس کرنے کے مترادف ہے۔ اس اجلاس میں پاکستان کی شرکت کسی صورت مناسب نہیں ،اسلامی ممالک کو چاہیے کہ قومی و ملی غیرت کا مظاہرہ کریں ، اسلامی دنیا کے حکمران یا نمائندے کسی صورت اس اجلاس میں شرکت نہ کریں ، فلسطینیوں کے ساتھ عالمی قوتیں مذاق کر رہی ہیں اور ہمارے حکمران اس میں شریک ہیں، اگر ہمارے حکمران امریکی غلامی پر بضد ہیں تو ہم بھی ان کے خلاف نکلنے کو تیار ہیں، مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عید الفطر کے بعد بھر پور عوامی مہم چلائی جائے گی، جے یوآئی نے 12 اپریل کو مردان میں ملین مارچ کا اعلان کیا ہے، انہوں نے کہا کہ پہلے بھی پاکستان کی حکومت ایک دفعہ فلسطینیوں کا قتل عام کر چکی ہے جسے فلسطینی بھولے نہیں ہیں، کیا آپ ایک بار بھر وہی عمل دہرائیں گے، فلسطین میں فوج بھیجنا پاکستان کو اسرائیل کے شانہ بشانہ کھڑا کرنا ہے، حکومت ناکام خارجہ پالیسی چلا رہی ہے، افغانستان سے کہتے ہیں کہ وہ پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات بنائے۔

سربراہ جے یوآئی (ف) مولانا فضل الرحمن اور امیر جماعت اسلامی مولانا فضل الرحمن اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں

نمائندہ جسارت سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمن جماعت اسلامی اسلام ا باد الرحمن نے بورڈ کا

پڑھیں:

جو ایم پی اے بانی کی رہائی کے لئے جدوجہد کرے گا وہ پاکستان کا سب سے بڑا ہیرو ہو گا ؛علیمہ خانم

سٹی 42: علیمہ خانم  نے  فیکٹری ناکہ پر میڈیا ٹاک  کرتے ہوئے کہا آج بھی بانی سے ملاقات کے لئے آئے ہیں یہ ہمارا آئینی قانونی حق ہے

علیمہ خانم نے کہااگر آج ملاقات نہ ہوئی تو دیکھیں گے ،اگر بانی کے لئے کھڑے نہ ہوں تو کیا کریں آپکا خیال ہے یہاں کچھ قانون کی مطابق چل رہا ہے،کونسا قانون ہے۔ہم عدلیہ اور آزاد میڈیا کے لئے کھڑے ہیں۔ہم اپنے دفاع میں آپ لوگوں(میڈیا)کو پیش کریں گے۔انکو تو جیل میں ڈالنے کا بہانہ چاہیئے،کس کس کو ڈالیں گے جیل میں۔بانی کہہ چکے کہ پاکستان اسی طرف جا رہا ہے جس طرف نیپال،بنگلہ دیش اور سری لنکا گئے۔

پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل

بانی سے سابق آرمی چیف کی ملاقات کے بارے میں بیرسٹر گوہر سے پوچھا تھا ۔بانی سے ملنے کوئی نہیں گیا،یہ فیک ہے،جان بوجھ کر دیا انفارمیشن پھیلا رہے ہیں ۔

جب انکو لگتا ہے ٹمپریچر اوپر جا رہا ہے،اسکو ٹھنڈا کرنے کے لئے یہ باتیں شروع ہو جاتی ہیں ڈیل کی ۔میں نے بیرسٹر گوہر سے محسن نقوی کی ملاقات کا پوچھا تھا تو انھوں نے کہا تھا کہ ملے ہیں ۔

بیرسٹر گوہر ن نے کہا محسن نقوی کہتے ہیں کہ کل آپ کی ملاقات کروا دیتے ہیں ۔میں نے کہا وہ جھوٹ بولتے ہیں آپ ان کو کہیں کہ وہ بانی کو اسپتال میں علاج کروائیں۔بیرسٹر گوہر کو کہا تھا کہ آپ نے ملاقات کرنی ہوتو ہم سب کو بتا دو،اسی طرح ہونا چاہیئے ۔کچھ نہیں ہو رہا،اپکو نظر آرہا ہے کہ کچھ ہو رہا ہے ۔یہ خوف سے بھرے ہوئے ہیں،یہ خوف نظر نہیں آرہا،اج سڑک پر کرفیو لگا دیا ہے ۔وہ کہتے ہیں بشری بی بی کی بیٹی سے ملاقات کے بعد سوال میں پوچھنا ۔انکا مطلب یہ ہے کہ بانی کی صحت کے بارے میں نہیں پوچھنا ۔مجھے نہیں پتہ یہ ملاقاتیں کس مقصد کے لئے ہوتی ہیں۔ہمیں یہ پتہ ہے یہ ڈرے ہوئے ہیں،حکومت یہ چیزیں کرکے اپنا خوف دکھا رہی ہے ۔نئی سیاست بانی کو رہا کروانا ہے،جو ایم پی اے بانی کی رہائی کے لئے جدوجہد کرے گا وہ پاکستان کا سب سے بڑا ہیرو ہو گا 

غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات

جب آپ ووٹ چوری کرو گے تو اسکے نتائج کیا ہوں گے؟جب وہ بے بسی محسوس کریں گے آپ جان جان کے جھوٹے الیکشن کروا گے،لاٹھی چارج کرو،یہ ڈرامہ کر رہے ہو،ظلم کر رہے ہیں۔آپ انکے امیدواروں کو مار رہے ہو یہ خوفزدہ لوگ کرتے ہیں ۔یہ پی ٹی آئی کا نہیں لوگوں کا حق ہے،آپ نے کسی کو گرفتار کرلیا،کسی کو جہاز نہیں چڑھنے دیا کیا فرق پڑا ۔ان کے پیچھے عوام نہ کھڑی ہو وہ یہی کرتے ہیں ۔ظلم وہ کرتا ہے جسکے ساتھ عوام نہیں ہوتی ۔وہ بانی کو کہہ رہے ہیں منہ بند رکھو،

 نجی کمپنیاں گندم کے مقابلے میں آٹا دوگنی قیمت پر فروخت کرنے لگیں، کارروائی کا مطالبہ

ایران کو دیکھ لیں لیڈر قربانیاں دے رہے یہ انکے لئے نارمل چیز ہے ۔بانی اپنی جان کی قربانی دینے کو تیار ہے،وہ ان لوگوں کے ساتھ کیا ڈیل کرکے نکلے گا ۔ڈیل ایک ہی ہے آزاد عدلیہ،ازاد اور منصفانہ انتخابات  ۔آپ عدلیہ ازاد کریں،ازاد منصوبہ انتخابات کون یقینی بناتا ہے آزاد عدلیہ۔

افغانستان اور پاکستان کے دونوں اطراف رشتے دار ہیں ،بانی کہتے ہیں یہ حکومت انکے فیور میں ہے،یہ جان جان کر اس حکومت سے چھیڑا چھاڑی کررہے ہیں ۔اپنے ہمسائے کے ساتھ بہت اچھا بنا کر رکھنی چاہیئے۔

 آزاد کشمیر:تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان

افغانستان اپنی زاد خارجہ پالیسی کے تحت روس،چین کے ساتھ معاہدے کرکے ملک کر ترقی کی جانب لیکر جا رہے ہیں ۔آپ نے بارڈر اور ایکسپورٹ بند کرکے ملک بلین ڈالرز کا نقصان کردیا۔ ہم انکے ساتھ ایکسپورٹ بند کریں گے وہ ایران سے لے لیں گے،ایران کی ایکسپورٹ بڑھ جائے گی ۔وہ پارٹیاں نہیں لوٹ مار کی کمپنیاں ہیں،

ہم بھائی کے لئے کھڑے ہیں ہر چیز کریں گے ۔اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو بانی سے سلیکٹ کیا،کہ وہ میچور سیاستدان ہیں ۔سیدھی سے بات ہے جو انکا قانونی حق ہے وہ دے دیں ۔ بانی کو بھی پتہ ہے ان پر پریشر ڈالیں گے تو میز پر بیٹھیں گے

لاہور بورڈ کا بڑا فیصلہ، داخلہ فارم مکمل طور پر آن لائن کرنے کی تجویز

متعلقہ مضامین

  • امام خمینی، فکر، قیادت اور انقلاب کا استعارہ
  • عالمی کشیدگی کے بیچ پاکستان کی کامیاب ثالثی
  • جنگ امن اور معیشت کی کہانی
  • فلاحی ریاست کا درس دینے والے غریبوں کے وظیفے پر سیخ پا کیوں؟ سعدیہ جاوید
  • مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں کی دراندازی: پاکستان سمیت 8 ممالک کا شدید ردعمل، پورا حرم صرف مسلمانوں کی عبادت گاہ قرار
  • جو ایم پی اے بانی کی رہائی کے لئے جدوجہد کرے گا وہ پاکستان کا سب سے بڑا ہیرو ہو گا ؛علیمہ خانم
  • اتحاد مذاہب کیلئے سعودی فتویٰ، مولانا زاہدالراشدی اور مولانا فضل الرحمان خلیل کی تائید
  • متوسط اور تنخواہ دار طبقہ پس رہا ہے، حکومت بجٹ میں سہولیات دے، حافظ نعیم الرحمن
  • رکشہ ڈرائیور نے چالان ہونے پر رکشے کو آگ لگا دی
  • افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی