مولانا عبدالغفور حیدری دل کا دورہ پڑنے کے باعث اسپتال میں داخل
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT
جمعیت علمائے اسلام کے سینیئر رہنما مولانا عبدالغفور حیدری دل کا دورہ پڑنے کے باعث اسپتال میں داخل ہوگئے۔جمعیت علمائے اسلام پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مولانا عبدالغفور حیدری دل کےعارضے میں مبتلا ہو گئے۔ بیان میں بتایا گیا کہ گزشتہ شب مولانا عبدالغفور حیدری کو دل کا دورہ پڑا جس کے بعد ان کو اسلام آباد کےایک نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔جمعیت علمائے اسلام پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مولانا عبدالغفور حیدری کا علاج جاری ہے۔مولانا فضل الرحمان، کامران مرتضیٰ اور دیگر نے مولانا عبدالغفور حیدری کی عیادت کی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مولانا عبدالغفور حیدری
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔