data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (کامرس رپورٹر)کاروباری ہفتے کے آخری دن پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے بادل چھائے رہے ،مارکیٹ نے 1لاکھ80ہزار کی نفسیاتی حد کھو دی اور 900پوائنٹس کی کمی سے انڈیکس 179,600کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 79ارب روپے ڈوب گئے جبکہ 48.
02فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔پرافٹ ٹیکنگ کی خاطر فروخت کے دباو کی وجہ سے دن بھر اسٹاک مارکیٹ منفی زون میں رہی اور ایک موقع پر انڈیکس 178,237پوائنٹس کی کم ترین سطح پر ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا بعد ازاں مارکیٹ میں ریکوری آئی تاہم منفی رجحان کا خاتمہ نہ ہو سکا اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس میں908پوائنٹس کی کمی ہوئی اور انڈیکس180,512پوائنٹس سے کم ہو کر179,603پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح 379پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس54,828پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس108,400پوائنٹس سے گھٹ کر108,021پوائنٹس پر آگیا۔کاروباری مندی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں 79ارب12کروڑ25لاکھ 37ہزار 479 روپے کی کمی واقع ہوئی اور سرمائے کا مجموعی حجم 20359ارب55کروڑ66لاکھ29ہزار581روپے رہ گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو 38ارب روپے مالیت کے 70کروڑ89لاکھ حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو 41ارب روپے مالیت کے 87کروڑ39لاکھ حصص کے سودے ہوئے تھے۔اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو مجموعی طور پر 481کمپنیوں میں شیئرز کا کاروبار ہوا جس میں سے 194کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،231میں کمی اور56کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے کے الیکٹرک لمیٹڈ،پاک انٹر نیشنل بلک،ورلڈ کال ٹیلی کام ،دوست اسٹلز لمیٹڈ اور بینک آف پنجاب سر فہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاو کے اعتبار سے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کا بھاو834.70روپے بڑھ کر 18694.99روپے ہو گیا اسی طرح 354.50روپے کے اضافے سے یونی لیور پاکستان فوڈز لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 27254.50روپے ہو گئی جبکہ سیفائر ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کا بھاو66.32روپے گھٹ کر 1303.68روپے ہو گیا اسی طرح 48.75روپے کی کمی سے زیڈ آئی ایل لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 505.48روپے ہو گئی۔

کامرس رپورٹر

گلزار
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ:
اسٹاک مارکیٹ میں
کے حصص کی
کی کمی
پڑھیں:
حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف
فائل فوٹو
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف ہوا ہے۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق حیسکو کے ڈی ڈی او، ایکسیئن اور سی ایف او آفس کی ملی بھگت سے خرد برد کی گئی۔
سی ای او حیسکو کے مطابق اس کیس میں چار ملازمین کو برطرف کیا جا چکا ہے۔ تین اکاؤنٹس افسران، ایک فنانس افسر کو نوکری سے نکالا گیا۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس کیس کے 5 مقدمات درج کیے گئے، 130 سے زائد افراد ملوث تھے، اب تک صرف 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔