data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (کامرس رپورٹر )پاکستان ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے ایکسپورٹرز ممبران کی جانب سے بین الاقوامی سفر کیلئے کراچی ایئرپورٹ پر بند نظمی اور ناقص انتظامات کے باعث تاخیر اور دشواریوں کی متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں۔ کراچی ایئرپورٹ پر بدانتظامی اور نظم و ضبط کی کمی کے باعث پاکستان سے بیرونِ ملک اور واپس آنے والے کاروباری افراد اور ایکسپورٹرز کو بین الاقوامی سفر کے دوران غیر ضروری اور غیر معمولی تاخیر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کاروباری میٹنگز اور معاملات طے کرنے کیلئے پاکستان آنے والے غیر ملکی کاروباری شراکت دار بھی کراچی ایئر پورٹ پر خصوصی فاسٹ ٹریک امیگریشن کیلئے مخصوص کاؤنٹرزاور عملہ موجود نہ ہونے کے باعث طویل تاخیر اور دشواریوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ سیکیورٹی چیکس کے نام پر ہر قسم کے مسافر، بشمول برآمد کنندگان اور ٹیکس دہندگان، طویل قطاروں اور گھنٹوں انتظار کرنے پر مجبور ہیں کیونکہ کاروباری افراد کے لیے داخلی و خارجی دروازوں پر علیحدہ اور مخصوص انتظامات موجود نہیں ہیں اور ہر طرح کے مسافروں کو بلاتفریق ایک ہی قطار سے داخل کیا جا رہا ہے۔ایئرپورٹ پارکنگ بھی غیر ضروری گاڑیوں کی موجودگی کے باعث گنجان ہو چکی ہے، جس سے متعدد پروازوں کی آمد و روانگی کے وقت کئی گھنٹوں تک ٹریفک جام رہتا ہے۔ کراچی ایئرپورٹ تک آمد و رفت کو منظم اور سہل بنانے کے لیے اضافی پارکنگ ایریا کی اشد ضرورت ہے۔ گزشتہ کئی ماہ سے جاری اس بدنظمی کا پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے نوٹس لیا اور نہ ہی کوئی ازالہ یا متعلقہ مراحل کو سہل بنانے کیلئے کوئی اقدام کیا۔اس غفلت کے باعث بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا بالعمو م اور کراچی کا بالخصوص منفی تاثر ابھرا ہے جس میں کراچی ایئرپورٹ جو پاکستان کے گیٹ وے کی حیثیت رکھتا ہے مسلسل بدانتظامی، بے ترتیبی اور ناکافی سہولیات کی تصویر پیش کر رہا ہے۔وزیراعظم نے حال ہی میں اعلیٰ برآمد کنندگان اور ٹیکس دہندگان کو سفارتی پاسپورٹ جاری کرنے کا اعلان کیا تاکہ ان کے بین الاقوامی سفر کو آسان بنایا جا سکے اور انہیں معیشت کے فروغ اور برآمدات میں اضافے کے لیے سفیرِ خصوصی کا درجہ دیا جا سکے، مگر بین الاقوامی ایئرپورٹس پر برآمد کنندگان اور تاجروں کے ساتھ روا رکھا جانے والا افسوسناک رویہ مایوسی اور شرمندگی کا باعث ہے۔ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی فوری طور پر اس صورتحال کا نوٹس لیں اور ایکسپورٹرز اور بزنس کمیونٹی کیلئے مخصوص مکمل خودکار فاسٹ ٹریک بین الاقوامی امیگریشن کاؤنٹرز کے فوری قیام کاحکم دیں۔

کامرس رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کراچی ایئرپورٹ بین الاقوامی کے باعث

پڑھیں:

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

 وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار